Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 19, 2020

مذہبی امتیازپرمبنی اشتہارکامعاملہ :مقدمہ درج ہونے کےبعد میرٹھ کے نجی اسپتال نےمانگی معافی

میرٹھ ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع / ٢٠ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
میرٹھ کے ویلنٹِس کینسر اسپتال کے خلاف مذہبی امتیاز پر کیس درج کرلیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ موجودہ شواہد کی بنیاد پر ایکشن لیا جائے گا ۔۔اسی بیچ ویلنٹِس اسپتال نے اپنی حرکت پر معافی طلب کی ہے ۔۔
یاد رہے کہ اسپتال انتظامیہ نے اخباروں میں مذہبی امتیاز پر مبنی اشتہار جاری کیا تھا ۔۔اشتہار میں مسلم مریضوں اور ساتھ آنے والوں کو کوروناٹیسٹ کرواکے رپورٹ نیگیٹیو آنے پر ہی اسپتال آنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔۔اب اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی گائڈلائن کے مطابق سبھی کو محفوظ رکھنے کے مقصد سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا تھا ۔۔