Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 19, 2020

بریکنگ نیوز۔۔جونپور میں مانی کلاں کے آس پاس تیز ہوا کے ساتھ طوفانی بارش و اژالہ باری۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /١٩ اپریل ٢٠٢٠۔
========================
ابھی ابھی ملی اطلاع کے مطابق ضلع جونپور کے بلحاظ آبادی سب سے بڑے گاٶں مانی کلاں اور آس پاس کے علاقوں  میں تیز ہواٶں کے ساتھ شدید بارش بھی ہوٸی ہے۔ساتھ ہی شدید برف باری /اژالہ باری ہوٸی ہے۔۔خبر لکھے جانے تک ابھی بھی ہلکی ہلکی بارش جاری ہے۔

اس بے موسم کی بارش سے کسانوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔۔لاک ڈاٶن کے چلتے ابھی ربیع کی فصل کی کٹاٸی پوری نہیں ہوسکی تھی۔۔گیہوں و دیگر ربیع کی فصلیں ابھی یا تو کھیت میں ہیں یا کھلیان میں۔

اس کے علاوہ ابھی کھیتوں میں تیار ہورہے گرمی کے پھلوں خربوزہ ، تربوزہ ، ککڑی جیسی فصلوں کا بھی نقصان ہے اور آم کی فصل کو بھی شدید نقصان ہوسکتا ہے۔