Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 4, 2020

ہندوستان میں ’لاک ڈاؤن‘ کی مدت ستمبر تک بڑھ سکتی ہے؟

نٸی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع /4 اپریل 2020.
==============================
:کورونا وائرس پر قابو پانے کے مقصد سے دنیا کے کئی ممالک میں اس وقت مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ ہندوستان میں بھی پی ایم مودی نے 25 مارچ سے جو لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا وہ 14 اپریل تک جاری رہے گا۔ لیکن ایک رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ہندوستان میں لاک ڈاؤن کی یہ مدت مزید کئی مہینے بڑھ سکتی ہے

 نیوز پورٹل نیوز18 نے امریکی کنسلٹنگ فرم بوسٹن کنسلٹنگ گروپ (بی سی جی) کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق ہندوستان میں لاک ڈاؤن کی مدت ستمبر تک بڑھائی جا سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو ملک میں لوگوں کی پریشانیاں بڑھ جائیں گی، اور جو محض 10 دنوں کے لاک ڈاؤن میں گھر بیٹھے بیٹھے زبردست بوریت کے شکار ہو گئے ہیں، وہ ذہنی تناؤ کے شکار ہو سکتے ہیں۔
دراصل بی سی جی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں لاک ڈاؤن کی مدت ستمبر کے وسط تک بڑھائی جا سکتی ہے۔ اس سلسلے میں منی کنٹرول ویب سائٹ پر بھی ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ ہندوستان جون کے چوتھے ہفتہ اور ستمبر کے دوسرے ہفتہ کے درمیان ملک گیر لاک ڈاؤن کو ہٹانا شروع کرے گا۔ تحقیقی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن ہٹنے میں تاخیر ملک کی صحت خدمات شعبہ کی تیاری اور عوامی پالیسی کے نفاذ کے ریکارڈ کی وجہ سے پیدا چیلنجز کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہندوستان میں جون کے تیسرے ہفتہ تک کووڈ-19 انفیکشن کے معاملے بڑھ سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بی سی جی نے جو رپورٹ تیار کی ہے وہ کورونا وائرس وبا پر روک تھام کی تراکیب پر مرکوز ہے۔ یہ رپورٹ 25 مارچ تک حالات کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے جو جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ڈاٹا کی پیشین گوئی والی ماڈلنگ پر مبنی ہے۔ رپورٹ میں ملک کے حالات، یہ پوری طرح سے لاک ڈاؤن ہے یا نہیں، ممکنہ لاک ڈاؤن کی شروعاتی تاریخ متعلقہ ممالک کے لیے سرگرم معاملوں کی تاریخ اور لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کی تاریخ جیسے پیمانوں پر کووڈ-19 سے متعلق لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کی ممکنہ تاریخیں بتائی گئی ہیں۔