Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 30, 2020

کانپور ‏میں ‏مبینہ ‏طور ‏پر ‏محکمہ ‏صحت ‏کی ‏ٹیم ‏و ‏پولیس ‏پر ‏حملہ۔۔۔یوگی ‏نے ‏کہا ‏گینگیسٹر ‏اور ‏این ‏ایس ‏اے ‏کے ‏تحت ‏ہو ‏کارواٸی۔

کانپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع .
==============================
مورخہ ٢٩ اپریل کو کانپور کے بجریا تھانے کے تحت جوگیانہ محلے میں ایک کورونا پازیٹیو کے مریض پاٸے جانے سے علاقے کو ہاٹ اسپاٹ بنا دیا گیا ہے ۔۔ محکمہ صحت کی ٹیم مزید 9 لوگوں کو قورانٹاٸن کے لٸے لینے پہنچی تو پولیس کی ٹیم و محکمہ صحت کے اہلسنت کاروں پر محلہ کے لوگوں نے حملہ کردیا ۔۔ایس پی مغربی کانپور ڈاکٹر انل پرتاپ نے کہا کہ محکمہ صحت کے اہل کاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا جس سے ناراض بھیڑ نے پولیس پر پتھراٶ کردیا۔۔مزید فورس کے پہنچنے کے بعد لوگ گھروں میں بھاگ گٸے۔۔۔سبھی شرپسندوں کی نشاندہی کے بعد مقدمہ درج کر کارواٸ کی جاٸے گی۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے معاملے میں سخت کارواٸی کرنے کے احکامات جاری کٸے ہیں۔تمام شر پسندوں کے خلاف دیگر مقدمات کے ساتھ گینگیسٹر و این ایس اے کے تحت کارواٸی کی جاٸے گی۔