Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 28, 2020

یو ‏پی ‏کے ‏بلند ‏شہر ‏میں ‏دو ‏سادھٶں ‏کا ‏دھاردار ‏ہتھیار ‏سے ‏بے ‏رحمی ‏سے ‏قتل۔۔۔۔ملزم ‏گرفتار

بلند شہر ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٨ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
مہاراشٹر کے ضلع پالگھر میں بھیڑ کے ذریعہ دو سادھٶں کو پیٹ پیٹ کر قتل کردینے کی واردات کے بعد اب اتر ردیش کے ضلع بلند شہر میں دو سادھٶں کو بے رحمانہ طریقہ سے قتل کر دیا گیا۔
ذراٸع کے مطابق اتر پردیش کے ضلع بلند شہر کے علاقہ انوپ شہر کوتوالی حلقہ کے تحت موضع پگونا میں شیو مندر میں دوشنبہ کی دیر رات کو دو سادھٶں کو دھار دار ہتھیاروں سے بے رحمی کیساتھ قتل کردیا گیا۔۔صبح جب گاٶں کے لوگ مندر پہنچے تو دونوں سادھٶں کی لاش پڑی ہوٸی ملی۔۔اطلاع پر ہہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لٸے بھیج دیا ۔
مذکورہ شیو مندر میں قریب دس سالوں سے سادھو جگن داستان عمر 55 سال و سیواداس عمر 35 سال پوجا پاثھ کے لٸے مندر میں رہتے تھے۔واقعہ کی خبر ملتے ہی ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ و سی او انوپ شہر بھی موقع پر پنیچ گٸے۔
ایس ایس پی بلند شہر نے بتایا کہ اس معاملے میں گاٶں ہی کے ایک نوجوان راجو کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کو شک ہے کہ یہ قتل اسین نے کیا ہے۔کچھ روز قبل سادھٶں کا چمٹا چوری کرنے کے معاملے میں سادھٶں نے راجو پر اپنی ناراضگی کا اظہار کا تھا۔پولیس گہراٸی کے ساتھ تفتیش کر رہی ہے 
اس واقعہ سے گاٶں میں سراسیمگی کے ساتھ غصہ بھی ہے ۔