Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 25, 2020

ٹرمپ کا مشورہ پڑا بھاری، کئی لوگ اسپتال میں بھرتی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا سے مقابلے کے لئے تجویز کی گئی دوا کے استعمال کے بعد درجنوں افراد کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔
صداٸے وقت /ذراٸع /٢٥ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
ایم ایس این ویب سائٹ نے نیویارک میں امریکی وزارت صحت کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جمعرات صبح نو بجے سے جمعے کی شام 3 بجے تک 30 افراد کو کیڑا مار دواؤں کے استعمال کی وجہ سے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس میں مبتلا افراد کے علاج کے لئے کیڑے مار دوا کے انجکٹ کرنے کی تجویز کی جس پر ماہرین اور ڈاکٹروں کو کافی حیرانی ہے کیونکہ اس دوا کا استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹروں اور وبائی امراض کے ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی خطرناک مشورہ ہے۔
ٹرمپ نے کورونا وائرس کے خطرے کو کم کرنے کے لئے دھوپ اور کیڑے مار دواؤں کے انجکشن سمیت کئی تجویز دی تھی۔ ٹرمپ نے کہا کہ کیڑے مار دوا کے انجکشن سے کورونا وائرس سے نجات مل سکتی ہے۔