کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب پاکستان ایئر لائن کا مسافر طیارہ 'پی کے 8303' گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
کراچی میں پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں 80 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔
لاہور سے آنے والا طیارے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 99 افراد سوار تھے، گھروں پر گرنے سے زمین پر بھی جانی نقصان کا خدشہ، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئ.
پاکستان انٹرنیشنل کی پرواز پی کے 8303 لاہور سے کراچی آرہی تھی۔طیارے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 99 افراد سوار تھے۔پائلٹ نے دو بار لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ آبادی پر گرگیا۔طیارے میں سوار کم از کم 2 افراد زندہ بچ گئے جن میں پنجاب بینک کے صدر ظفر مسعود شامل ہیں۔
وزیراعظم عمران خان۔۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ کئی عالمی رہنماؤں نے حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔