Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 19, 2020

آل ‏انڈیا ‏مجلس ‏اتحاد ‏المسلمین ‏کی ‏ضلع ‏یونٹ ‏کی ‏جانب ‏سے غریبوں ‏و ‏حاجت ‏مندوں ‏کو ‏راشن ‏کی ‏تقسیم ‏کا ‏سلسلہ ‏جاری۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١٩ مٸی٢٠٢٠(نماٸندہ)۔
============================
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین پارٹی ضلع یونٹ کی جانب سے ضرورت مندوں اور مزدوروں میں راشن اور کھانے کی تقسیم مسلسل جاری ہے۔ضلع صدر عمران بنٹی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی مسلسل غرباء اور مجبوروں میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔شہری علاقہ کے علاوہ شاہ گنج اور صدر اسمبلی حلقہ میں راشن کٹ تقسم کیا جارہا ہے۔

مسٹر عمران نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے اب تک 2ہزار کنبوں کی نشاندہی کر ان تک راشن کٹ پہنچانے کا کام کیا جا چکا ہے۔شہری علاقہ کے ملا ٹولہ،خواجہ دوست،دیوان شاہ کبیر،شیخ محامد،پرانی بازار،روضہ ارجن،شاہی عیدگاہ،کٹگھرا،تاراپور تکیہ سمیت درجنوں محلوں میں مجبور اور پریشان حال کنبوں کی نشاندہی کر ان تک راشن پہنچایا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن چلنے تک انسانی خدمت جاری رہے گی۔اسی سلسلے میں دو روز سے شاہراہ پر کھڑے ہوکر مزدوروں میں کھانے کا پیکٹ تقسیم کیا جا رہا ہے۔کھانے کا پیکٹ تقسم کرنے والوں میں جاوید صدیقی،گلشاد خان،زبیر احمد،محمد معراج شامل رہیں۔