Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 30, 2020

تحریک ‏اسلامی ‏۔۔۔۔ ‏کامیابی ‏کی ‏شراٸط!!

از/ڈاکٹر سکندر علی اصلاحی /صداٸے وقت۔
==============================
کسی تالاب میں تازہ اور صاف پانی کے آنے کا سلسلہ چلتا رہے تو وہ تالاب صاف شفاف رہتا ہے ۔ اس میں نہایا دھویا جاسکتا ہے جانور پانی پی سکتے ہیں اور دوسرے بہت سارے استعمال کے لیے کارآمدہوتاہے ۔اس کے برعکس اگر تازہ پانی نہ آۓ تو ٹھہرا ہوا پانی خراب ہوجاتا ہے ۔ جراثیم پیدا ہوجاتے ہیں , آبادی کے لیے بیماریوں کا سبب بن جاتا ہے ۔استعمال کے لائق نہیں رہ جاتا حتی کہ جانور بھی ادھر کا رخ نہیں کرتے ۔
یہی معاملہ تحریک اسلامی کا بھی ہے ۔اگر نیک اور صالح تازہ دم افراد کے آنے کا سلسلہ باقی رہے , اپنی صلاحیتوں سے قدیم افراد کو زندگی بخشتے رہے تو وہ تحریک تالاب کی طرح مفید ہوتی ہے ,تعمیر معاشرہ میں اس کا نمایاں مقام ہوتا ہے اور وہ سماج کے لیے راحت کا سبب ہوتی ہے ۔ اس کے برعکس اگر نیک اور باصلاحیت افراد کی آمد کا سلسلہ رک جاۓ یا رفتار نہایت سست ہوجاۓ تو تحریک اسلامی کا حال بھی ٹھہرے ہوۓ تالاب کے پانی کی طرح ہو تا ہے ۔ نہ صرف یہ کہ جمود پیدا ہوتا ہے, افراد کو طرح طرح کی بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں بلکہ وہ صحت مند افراد کو مرض میں مبتلا کردیتے ہیں اور نوبت یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ وہ خود تحریک اور معاشرہ کی رسوائی کا سبب بن جاتے ہیں ۔
ہمیں ”تزکیہ نفس , تحریک اسلامی کامیابی کے شرائط اور تحریک اسلامی راہ حق کے مہلک خطرے “ جیسے کیمیکل سے اپنا تزکیہ کرتے رہنا چاہییے ۔ اگر ایسا نہ کر سکیں تو خود کنارہ کشی اختیار کرکے تحریک کو صحت مند رہنے کا موقع فراہم کرنا چاہیے ۔

سکندر علی اصلاحی