Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 1, 2020

مسجد اقصیٰ میں بھی باجماعت نماز کی ادائیگی شروع کر دی گئی۔نمازیوں ‏کے ‏لٸے ‏مناسب ‏دوری ‏و ‏فیس ‏ماسک ‏ضروری ‏

نمازیوں نے مسجد کے داخلی دروازے پر ہی سجدہ شکر ادا کیا۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / یکم جون ٢٠٢٠۔
==============================
مسلمانوں کا قبلہ اول مسجس اقضیٰ بھی نمازیوں کے لٸے کھول دیا گیا۔اور اب وہاں پر باجماعت نماز کا آغاز ہوگیا ہے۔
واضح ہو کہ کورونا واٸرس کے مد نظر مسجد اقصیٰ کو عام نمازیوں کے لٸۓ گزشتہ ١٣ مارچ کو بند کردیا گیا تھا۔
ذراٸع ابلاغ کے مطابق مسجد اقصیٰ میں باجماعت نماز کی اجازت کے اعلان کے بعد جب موذن نے اذان دی تو نمازی مسجد کی جانب دوڑ پڑے۔۔بہت سے لوگوں نے مسجد کے داخلی دروازے پر ہی سجدہ شکر ادا کیا۔
نمازیوں کےلٸے سوشل ڈسٹینسنگ اور فیس ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ مسجد کو سینی ٹاٸزنگ کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔