Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 23, 2020

اعظم ‏گڑھ۔۔بلریا ‏گنج ‏سے ‏سی ‏اے ‏اے ‏اور ‏این ‏سی ‏آر ‏کے ‏خلاف ‏احتجاج ‏میں ‏گرفتار ‏سبھی ‏19 ‏افراد ‏رہا۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٣ جون ٢٠٢٠۔
==============================
جوہر پارک بلریا گنج اعظم گڑھ میں سی اے اے این آر سی کے خلاف احتجاج میں گرفتار 19 افراد ، ضمانت پر رہا۔
  بلریا گنج اعظم گڑھ سی اے اے این آر سی این پی آر کے احتجاج کے دوران گرفتار سبھی ١٩ افراد کی رہاٸی ہو گٸی ہے۔ 4 افراد کی  قید سے رہاٸی آج ہونے کے ساتھ اب سبھی ١٩ افراد رہا ہوگٸے ہیں۔ ، آج کی رہائی میں شمیم ​​احمد شمیم ​​، اجمعین محبوب ، شاداب ، غفران اور ابوسعد شامل ہیں مولانا طاہر مدنی صاحب  سمیت کل   19 افراد کو گرفتار کیا گیا ، باقی 4 افراد کی ضمانت دی گئی تھی جو آج رہا ہوئے تھے ، ان 4 افراد کے ساتھ ، تمام افراد کو آج رہا کیا گیا ہے *
واضح ہو کہ بلریا گنج کے جوہر پارک میں گزشتہ فروری ٢٠٢٠ میں خواتین نے این پی آر ، این سی آر و سی اے اے کے خلاف پرامن طریقے سے اپنے جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوٸے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔اعظم گڑھ کی ضلع انتظامیہ و پولیس فورس نے بڑی بے رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوٸے اس مظاہرے پر طاقت کا استعمال کیا ۔۔لاٹھی چارج و آنسو گیس کے گولے داغے گٸے ۔خواتین کو زدوکوب کیا گیا اور معروف عالم دین و راشٹریہ علمإ کونسل کے قومی جنرل سیکریٹری سمیت ١٩ افراد کو پولیس نے گرفتار کرکے مختلف سنگین دفعات لگادیں جبکہ ان لوگوں کا مذکورہ مظاہرہ میں کوٸی ہاتھ نہیں تھا۔
ضلعی عدالت سے ضمانت کی عرضی خارج ہونے کے بعد معاملہ ہاٸی کورٹ پہنچا۔اسی درمیان لاکه ڈاٶن شروع ہوگیا جسکی وجہ سے ضمانت عرضی داخل کرنے میں وقت لگا۔سب سے پہلے مولانا طاہر مدنی کی ضمانت عرضی داخل کی گٸی جسکی منظوری کے بعد مولانا جیل سے رہا ہوٸے۔اور پھر بتدریج سبھی افراد کی ضمانت منظور ہوتی گٸی اور تقرنباً چار سے پانچ ماہ کی قید کی صعوبتوں کو اٹھانے کے بعد سبھی لوگوں کی رہاٸی ممکن ہوٸی۔۔
اعظم گڑھ کے عوام نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔بلریا گنجائش میں سبھی افراد کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔