Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 23, 2020

بی جے پی دفتر میں بے ہوش ہوکر گریں رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر۔

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں شیاما پرساد مکھرجی  ایگزیبیشن میں موجود سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر  اچانک سے بے ہوش ہوکر گرپڑیں۔ لوگوں نے انہیں کسی طرح سے اٹھاکر کرسی پر بٹھایا۔

بھوپال: مدھیہ پردیش/صداٸے وقت /ذراٸع /٢٣ جون ٢٠٢٠۔
==============================
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ شیاما پرساد مکھرجی ایگزیبیشن میں موجود سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اچانک سے بے ہوش ہوکر گرپڑیں۔ لوگوں نے انہیں کسی طرح سے اٹھاکر کرسی پر بٹھایا۔ وہیں، ایگزیبیشن کے افتتاح پر وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا تھا کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے کا شیاما پرساد مکھرجی کا خواب پورا ہوگیا ہے۔ اب شیاما پرساد مکھرجی کے خوابوں کا ہندوستان بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان منحصر ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 30 مئی کو پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی گمشدگی کے پوسٹر بھوپال میں لگائے گئے تھے۔ اس کے ایک دن بعد 31 مئی کو ان کے دہلی کے ایمس  اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔ ذرائع کے مطابق، سادھوی پرگیہ سنگھ سے صحت سے متعلق پریشانی کے سبب گزشتہ کافی وقت سے دہلی کے اسپتال میں داخل تھیں۔ انہوں نے ویڈیو پیغام کے ذریعہ کہا تھا کہ ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ انہیں ایک آنکھ سے دکھنا بند ہوگیا ہے۔ دوسری سے بھی دھندلا اور صرف 25 فیصد دکھ رہا ہے۔ ساتھ ہی برین سے لے کر ریٹینا  تک میں سوجن اور مواد ہے۔ ڈاکٹروں نے رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو بات چیت کرنے سے منع کیا تھا۔ بھوپال میں اپنے لاپتہ ہونے کے پوسٹر چسپا کرنے پر انہوں نے کہا تھا کہ یہ کانگریس کی نفرت انگیز حرکت ہے۔ لاک ڈاون  میں وہ ضرور دہلی میں ہیں، لیکن ان کی پوری ٹیم بھوپال پارلیمانی حلقے میں موجود ہے۔
گزشتہ 30 مئی کو پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی گمشدگی کے پوسٹر بھوپال میں لگائے گئے تھے۔
پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا تھا کہ کانگریس کہ کے لیڈر ان کے بارے میں بغیر سرپیر کی باتیں کہہ رہے ہیں۔ میں آج جن بیماریوں سے پریشان ہوں، یہ کانگریس کی حکومت کے ذریعہ دی گئی ہے۔ رکن پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکر سے منسلک ذرائع کا کہنا تھا کہ انہیں سر، آنکھ اور کمر میں پریشانی کے بعد ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو آرام کا مشورہ دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سابقہ کانگریس حکومت کے وقت کافی  پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ اس دوران ان کی آنکھ اور سرمیں چوٹ لگی تھی۔ اس کے علاوہ انہیں کمر میں بھی درد شروع ہوا تھا۔