Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 18, 2020

جونپور ‏کی ‏خبریں۔۔۔۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ / ١٨ جون ٢٠٢٠۔
==============================

        نوجوان کی برہنہ لاش ملنے سے سنسنی۔
  
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے بڑھونا گاؤں میں چائے دکاندار نوجوان کی دکان کے قریب ہی نیم برہنہ لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی اہل خانہ کے ساتھ درجنوں کی تعداد میں دیہی موقع پر جمع ہو گئے اور سیاست کے چلتے قتل ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کرنے لگے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم سمیت سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی اور کافی جدوجہد کے بعد لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔پولیس نے معاملے میں دو لوگوں کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے منگلا پرشاد 32ولد ادے راج بند کی گاؤں کے ہی پرائمری اسکول ک بغل میں چائے کی دکان ہے۔بتاتے ہیں کہ گزشتہ دیر شام گاؤں پردھان کے یہاں دعوت میں شرکت کے دوران اس کا کچھ لوگوں سے کہا سنی ہو گئی تھی جس کے بعد وہ اپنی دکان پر سونے چلا گیا تھا۔جمعرات کی الصبح رفع حاجت کیلئے نکلے گاؤں والوں نے دکان سے کچھ دور نیم برہنہ لاش دیکھی تو شور مچاناشروع کیا۔شور سنتے ہی کثیر تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور اطلاع پولیس سمیت اہل خانہ کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم شاہ گنج راجیش کمار ورما،سی او جتیندر دوبے سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ادھر متوفی کے اہل خانہ نے پردھان سمیت دیگر لوگوں پر قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ شروع کر دیا اور لاش دینے سے منع کر دیا۔گھنٹوں کی مشقت کے بعد پولیس نے پردھان سمیت دو لوگوں کو حراست میں لے لیا جس کے بعد اہل خانہ نے لاش کو پولیس کے حوالے کیا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واٸس چانسلر کے خلاف جانچ کا مطالبہ
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر راجارام یادو کے خلاف یونیورسٹی کے ملازم یونین نے جانچ کا مطالبہ کیا۔ وائس چانسلر کے متنازعہ زمہ داری پر جمعرات کو یونین لیڈران کی میٹنگ میں کئی تجاویز پر تبادلہ خیال کے بعد تین سال میں کی تقرری اور نئی عمارتوں کی تعمیر اور دیگر بہت سے اہم فیصلوں کی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح ہو کہ گزشتہ ہفتے میں وائس چانسلر پروفیسر راجارام یادو کے خلاف کانگریس اور دیگر طلباء تنظیموں نے جانچ کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس پر راج بھون اور وزیر اعلی تعلیم دنیش شرما نے سنجیدگی سے لیا اور وائس چانسلر کو پھٹکار لگاتے ہوئے سبھی نئی تقرری کو فوری اثر کے ساتھ منسوخ کر دیا گیا۔ تنازعات میں گھرے ہوئے وائس چانسلر کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب متنازعہ تقرری کے خلاف رجسٹرار سجیت کمار جیسوال لمبی تعطیل پرچلے گئے۔ وائس چانسلر نے پروفیسر بی بی تیواری کو  انچارج رجسٹرار بنایا، جو پہلے ہی یونیورسٹی میں تنازعات میں گھرے ہوئے تھے۔ یونیورسٹی ایمپلائز یونین نے میٹنگ میں وائس چانسلر کی تین سالہ میعاد پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ عمارتوں کی تعمیر، تقرری سمیت شاہی اخراجات اور یونیورسٹی کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے کی تحقیقات کی جائے۔اس سے متعلق یونین نے جمعرات کے روز وزیر اعلی تعلیم کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم انچارج رجسٹرار پروفیسر بہ بی تیواری کو سونپا۔میٹنگ میں یونین کے صدر رام جی سنگھ،نائب صدر رام جش مچرا،سیکریٹری سوتنتر کمار،رمیش سنگھ،کنور بھرت،دلگیر حسن سمیت دیگر ملازمین موجود رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایم ایل اے للٸی یادو کیساتھ ہی کنبہ کورونا کی چپیٹ میں ۔
کورونا رائرس نے سابق وزیر، شاہ گنج ایم ایل اے شیلیندر یادو "للئی" کو اپنی گرفت میں لینے کے بعد اب کنبہ کو بھی متاثر کر چکا ہے۔جمعرا ت کے روز آئی رپورٹ میں ممبر اسمبلی سمیت تین افراد کوویڈ 19 سے متاثرہوگئے ہیں۔ سبھی کا علاج لکھنؤ میں ہورہا ہے۔
واضح ہو کہ سابق وزیرممبر اسمبلی شیلندر یادوللئی کی کورونا رپورٹ تین دن پہلے مثبت آئی تھی۔ علاج کے لئے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد پورے کنبہ کے نمونے لئے گئے۔ جمعرات کے روز آنے والی اس رپورٹ میں ان کے بھائی سنجے یادو ایڈووکیٹ اور پوتی سدھی کی مثبت رپورٹ آنے سے محکمہ صحت سمیت تمام قریبیوں میں افرا تفری مچ گئی ہے۔دونوں متاثروں کو لکھنو میں داخل کراتے ہوئے دیگر ممبران کے رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹرک ڈراٸیور کی موت۔

سرپتہاں تھانہ حلقہ کے رام نگر بازار کے قریب گزشتہ دیر شام نامعلوم گاڑی کی زد میں آنے سے ٹرک ڈرائیور کی موت ہو گئی۔شاہراہ کنارے پڑی لاش کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے کو قبضہ میں لیکر اس کی شناخت کراتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کا رہنے والا راکیش 31ولد رام اوتار پیشے سے ٹرک ڈرائیور تھا اور کچھ روز قبل ہی گھر آیا تھا۔دیر شام گھر سے نکل کر بازار کسی کام سے گیا تھا جہاں نامعلوم گاڑی کی زد میں آنے سے موقع پر ہی موت ہو گئی۔راہگیروں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر شناخت کراتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھدیٹھی معاملہ۔۔نصف درجن افراد کی عدالت میں خود سپردگی۔
ضلع کے سرائے خواجہ تھانہ حلقہ تحت بھدیٹھی گاؤں میں گزشتہ ہفتہ ہوئے خونی تصادم اور آتشزنی میں ملزم بنائے گئے نصف درجن لوگوں نے جمعرات کے روز ایس سی،ایس ٹی عدالت میں حاضر ہو کر سرنڈر کر دیا۔سبھی ملزمان پر انتظامیہ نے پانچ ہزارروپے کے انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔
واضح ہو کہ بھدیٹھی گاؤں میں ہوئے خونی تصادم اور آتشزنی میں متاثرین کی تحریر پر پولیس نے سماجوادی پارٹی کے لیڈر جاوید صدیقی سمیت کل56نامزد اور درجنوں نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کل39لوگوں کو حراست میں لیکر جیل بھیج کر دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ادھر پولیس کو معلوم ہوئے بغیر نصف درجن ملزمان جس میں مجاہد ولد ابوبکر،قمرالدین ولد نسیم الدین،محمد عدنان ولد مٹھن،محمد ارمان ولد شکیل،بکی ولد شکیل اور فیضان ولد شکیل نے دیوانی عدالت میں خود کو حاضر کر دیا۔پولیس نے معاملے میں فرار ملزمان پر پانچ ہزار روپے کے انعام کا اعلان کر رکھا ہے۔عدالت نے سبھی ملزمان کو 14دن کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔