Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 27, 2020

یوپی ‏بورڈ ‏کے ‏نتاٸج ‏کا ‏اعلان ‏، ‏10 ‏ویں ‏میں ‏83.31. ‏اور ‏بارہویں ‏میں ‏74.63 ‏فیصد ‏طلبہ ‏پاس۔


اترپردیش بورڈ کے 10 ویں اور 12ویں کے امتحانات میں اس سال 56 لاکھ سے زیادہ طلبا نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ مگر ان میں سے 4.7 لاکھ طلبا نتائج آنے سے پہلے ہی فیل ہوگئے۔
لکھنٶ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع/27جون 2020.
==============================
اترپردیش بورڈ کے 10 ویں اور 12ویں کلاس کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نائب وزیراعلیٰ دنیش شرما نے راجدھانی لکھنو واقع لوک بھون میں نتائج جاری کئے۔ 10ویں اور 12 ویں کلاس کے طلبا اپنے رول نمبر سے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ اس دوران ان کے ساتھ آئی اے ایس اونیش اوستھی اور آئی اے ایس انورادھا شکلا موجود تھیں۔ 
نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم دنیش شرما نے کہا کہ اس باریوپی بورڈ کے نتائج پچھلی بار سے بہتر رہے ہیں۔ اطلاع دی گئی ہے کہ ہائی اسکول میں 83.31 فیصد طلبا پاس ہوئے، جس میں 83.44 فیصد ریگولر (مستقل طلبا) اور 65.03 فیصد پرائیویٹ طلبا شامل ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے بتایا کہ اس سال ہائی اسکول میں 23 لاکھ 9 ہزار 802 طلبا پاس ہوئے ہیں۔ جبکہ 12 ویں کلاس کے (انٹرمیڈیٹ) 74.63 فیصد طلبا پاس ہوئے ہیں۔ 12 ویں کلاس میں انوراگ ملک نے ٹاپ کیا۔ وزیر تعلیم دنیش شرما نےکہا کہ ہم پہلی بار انٹرمیڈیٹ میں فیل ہونے والے طلبا وطالبات کے لئے کمپارٹمنٹ امتحان (ضمنی امتحان) کرائیں گے۔ تین دن میں ڈیجیٹل مارکشیٹ اور سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔

نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے نتائج کا اعلان کرنے کے بعد کہا کہ طلبا کو ان کی ڈیجیٹل مارکشیٹ یکم جولائی کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی اسکول (10ویں کلاس) اور انٹرمیڈیٹ (12ویں کلاس) کے 5257137 طلبا نے امتحانات میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 2 کروڑ 82 لاکھ 93 ہزار 304 کاپیاں چیک کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 28293304 کاپیوں کو 21 دن میں جانچ کرکے نتائج اعلان کئے جانے کا ہدف حاصل کیا۔ نائب وزیراعلیٰ دنیش شرما نے کہا کہ 15 دنوں کے اندر مارکشیٹ اور سرٹیفکیٹ کی سافٹ کاپی مل جائے گی۔ صرف 7783 امتحانی مراکز پر بورڈ کے امتحانات کرائے گئے۔

اترپردیش بورڈ کے 10 ویں اور 12ویں کے امتحانات میں اس سال 56 لاکھ سے زیادہ طلبا نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ مگر ان میں سے 4.7 لاکھ طلبا نتائج آنے سے پہلے ہی فیل ہوگئے۔  اس سال یوپی بورڈ کے امتحانات کے لئے 56 لاکھ سے زیادہ طلبا وطالبات نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ مگر آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ بورڈ کے امتحانات کے نتائج جاری ہونے سے پہلے ہی 4 لاکھ 70 ہزار طلبا فیل ہوگئے ہیں۔
یوپی بورڈ کی 10 ویں اور بارہویں کے نتائج آنے سے قبل ہی ٹاپرس (اعلیٰ نمبرات حاصل کرنے والے طلبا) کے لئے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے بڑی سوغات دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یوپی بورڈ میں 10 ویں اور 12ویں میں ٹاپ کرنے والے 20-20 طلبا وطالبات کے گھر تک حکومت پکی سڑک کی تعمیر کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی سڑک کا نام بھی قابل فخر طلبا- طالبات کے نام پر رکھا جائے گا۔