Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 13, 2020

اعظم ‏گڑھ ‏میں ‏کورونا ‏کے ‏مزید ‏17 ‏افراد ‏ ‏مثبت ‏پاٸے ‏گٸے۔۔کل ‏تعداد ‏370 ‏، ‏10ا ‏فراد ‏جاں ‏بحق۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /پریس نوٹ/١٣ جولاٸی ٢٠٢٠۔
=============================
 اعظم گڑھ 13 جولائی۔ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اے کے مشرا نے بتایا کہ کورونا انفیکشن کی جانچ  کے لئے پہلے بھیجیئے گئے نمونوں میں سے 17 افراد کی جانچ رپورٹ مثبت پاٸی گٸی  ہے۔  01 فرد ہرا کی چنگی ، 01 فرد کانشی رام ہائوسنگ کالونی  ، 01 شخص بھدن پور اترولیا ، 02 شخص کوٹلا اعظم گڑھ ، 01 شخص روناپر ہرائیا ، 03 شخص ٹھیکما ، 01 شخص چیتوانی اترولیا ، 02 شخص کالیچوراریدو پور ، 02 شخص گورنمنٹ میڈیکل کالج اعظم گڑھ ، 02 شخص کرمی  ٹولہ  ٹولا اور 01 فرد کا تعلق ریدو پور سے ہے۔

 سی ایم او نے بتایا کہ متعلقہ تحصیلوں سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد کنٹینٹ زون کا اعلان کیا جائے گا۔
  سی ایم او نے بتایا کہ اب تک 370 کورونا مثبت مریض پائے گئے ہیں۔  اس وقت 115 فعال کیسز ہیں ، 245 مریض صحتمند ہوکر ڈسچارج ہو گئے ہیں اور 10 مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔