Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 14, 2020

وصی ‏صدیقی ‏کی ‏قیادت ‏میں ‏ایم ‏آٸی ‏ایم ‏کی ‏ممبر ‏سازی ‏مہم۔۔۔170 ‏لوگوں ‏نے ‏تھاما ‏پارٹی ‏کا ‏دامن۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /14 جولاٸی 2020.
==============================
سراٸمیر۔۔( اعظم گڑھ )..آج اسمبلی حلقہ نظام آباد کے قصبہ سراٸمیر میں آل انڈیا اتحاد المسلمین کی ممبر سازی مہم وصی صدیقی رکن مجلس عاملہ اتر پردیش  کی قیادت میں شروع کی گٸی۔اس مہم میں آٸی ایم آٸی کی ممبر شپ لینے کے لٸے ایک بھیڑ امڈ آٸی۔۔۔سراٸمیر میں واقع وصی صدیقی کےدفتر میں سراٸمیر اور آس پاس کے علاقوں سے آکر لوگوں نے پارٹی کی ممبر شپ حاصل کی۔جس میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ تھی۔

وصی صدیقی نے بتایا کہ اس ممبر سازی مہم کے موقع پر 170 لوگوں نے پارٹی کی ممبر شپ لی۔جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
واضح ہوکہ ابھی چند روز پہلے سراٸمیر کے سماجی کارکن اور جن ہت میگزین کے چیف ایڈیٹر وصی صدیقی نے ریاستی صدر شوکت ماہلی کی قیادت میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔
اس موقع پر پارٹی کے ضلع صدر پپو مہا پردھان نے کہا کہ جس طرح سے وصی صدیقی کی قیادت میں اسمبلی حلقہ نظام آباد میں بہت ہی کامیاب ممبر سازی چلاٸی گٸی اسی طرح سے پورے ضلع میں چلاٸی جاٸے گی اور وصی صدیقی جیسے فعال لوگوں کو پارٹی سے جوڑنے کا کام کیا جاٸے گا
اس موقع پر وصی صدیقی نے تمام نٸے ممبروں کا استقبال کیا اور انکی حوصلہ افزاٸی کی۔