Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 16, 2020

جونپور ‏۔سی ‏او ‏صدر ‏سمیت ‏43 ‏کورونا ‏مثبت ‏کیس۔۔۔ضلع ‏اسپتال ‏سیل۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ/ 16 جولاٸی 2020
============================= 
 جونپور  ضلع کلکٹر دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ جمعرات کو 307 کورونا  نمونوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔  جس میں 261 منفی اور 43 افراد مثبت پاٸے گٸے۔  اس کے  ساتھ  تین ریپیٹیڈ  ہیں۔  آج 39 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔  اب تک ضلع میں 800 مثبت  مریض پاٸے  گئے ہیں  ۔ 591 مریض صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ہیں۔ 11 مریضوں کی موت ہچکی ہے جبکہ  198 مریض زیر علاج ہیں۔
 اس کے ساتھ  جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ ہسپتال ، کی تین نرسیں اور سی او صدر  بھی کورونا انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں۔  عملے کے انفیکشن کی وجہ سے پورا ضلع اسپتال سیل کرکے  سینیٹائز کیا جارہا ہے ۔  ہسپتال سیل ہونے کی وجہ سے مریض علاج کے لئے ادھر ادھر  بھٹک  رہے ہیں۔
 ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز ، سی او صدر نریپندر کمار کی طبیعت کی  خرابی کی وجہ سے ضلعی اسپتال میں ایک ٹرنیٹ مشین کے ذریعہ جانچ پڑتال کی گئی۔  یہاں کی رپورٹ میں مثبت آنے کے بعد اس کا نمونہ پی جی آئی لکھنؤ بھی بھجوا دیا گیا ہے۔