Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 11, 2020

گجرات۔۔۔ہاردک ‏پٹیل ‏ریاست ‏کے ‏کانگریس ‏پارٹی ‏کے ‏صدر ‏نامزد۔سونیا ‏گاندھی ‏کی ‏مہر

پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی  نے گجرات کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے طور پر ہاردک پٹیل کے نام کی تجویز پر آج مہر لگادی ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /١١ جولاٸی ٢٢٠۔
==============================
کانگریس  نے ہفتہ کو پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل  کو گجرات   کانگریس کمیٹی کا ورکنگ پریسیڈنٹ بنایا ہے ۔ پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی  نے گجرات کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے طور پر ہاردک پٹیل کے نام کی تجویز پر آج مہر لگادی ہے ۔ ابھی کچھ مہینے پہلے پاٹیدار لیڈر ہارک پٹیل کو احمد آباد پولیس نے ساڑھے تین سال پرانے فساد معاملہ میں گرفتار کیا تھا ۔
پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ہاردک پٹیل کی فوری اثر سے تقرری کو منظوری دیدی ہے ۔ پٹیل گجرات میں کچھ سال پہلے پاٹیدار ریزرویشن آندولن کا چہرا بن کر ابھرے تھے اور بعد میں وہ کانگریس میں شامل ہوگئے تھے ۔
کانگریس نے ہاردک پٹیل کے علاوہ مہندر سنگھ پرمار کو آنند ، آنند چودھری کو سورت اور یاسین گجن کو دیوبھومی دوارکا کی ضلع کانگریس کمیٹیوں کا صدر مقرر کیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ پاٹیدار ریزرویشن آندولن سے نکلے ہاردک پٹیل کانگریس میں شامل ہونے کے بعد سیاسی طور پر کافی سرگرم تھے ۔ کئی معاملات پر وہ برسر اقتدار پارٹی کے خلاف اپنا احتجاج درج کرا رہے تھے ۔ 31 اکتوبر 2012 کو ہاردک پٹیل پاٹیداروں کے یووا سنگھٹن سردارپٹیل گروپ کے صدر مقرر کئے گئے تھے ۔