Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 28, 2020

اعظم گڑھ کے مشہور و معروف ماہر امرض قلب ڈاکٹر امتیاز احمد علیگ کا انتقال۔

اعظم گڑھ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٢٩ جولاٸی ٢٠٢٠۔/عبد الرحیم صدیقی۔
==============================
یہ خبر نہایت دکھ کیساتھ لکھی جارہی ہے کہ اعظم گڑھ کے مشہور و معروف ماہر امراض قلب ، ایک کامیاب فزیشین ڈاکٹر امتیاز احمد ایم ڈی ( علیگ ) کا انتقال ہوگیا ہے۔وہ لکھنٶ پی جی آٸی میں زیر علاج تھے۔
ڈاکٹر امتیاز ایک کامیاب ڈاکٹر کے علاوہ ایک سخی و ہمدرد دل انسان تھے۔خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ان کے اسپتال میں مریضوں کی بھیڑ لگی رہتی تھی۔انتہاٸی خلیق ، ملنسار و متواضع انسان تھے۔ان کی رحلت سے ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔اس سانحہ ارتحال سے پورا ضلع سوگوار ہے۔
واضح ہو کہ کچھ دنوں قبل ڈاکٹر امتیاز کو مبینہ طور پر کورونا سے متاثر پایا گیا تھا اور لکھنٶ پی جی آٸی میں ان کا علاج ہوا۔۔اس دوران بھی ان کی حالت تشویشناک ہوگٸی تھی۔۔پورا ضلع ان کی صحتیابی کی دعا کر رہا تھا۔۔جس کے نتیجے میں وہ کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گٸے تھے۔اور مکمل شفا یاب ہوکر گھر آگٸے۔۔ابھی دو دن قبل ان کو پھر سے سانس کی تکلیف شروع ہوٸی ۔دوبارہ لکھنٶ پی جی آٸی میں بھرتی ہوٸے۔اس بار و جاں بر نہ ہوسکے اور ان کی رحلت کی خبر آگٸی۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ،
ادارہ صداٸے وقت دعا گو ہے کہ اللہ انکی مغفرت فرماٸے ، کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور اہل خانہ و متعلقین کو صبر جمیل عطا کرے۔۔آمین۔