Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 5, 2020

ہاٸر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے فراہم کردہ شجر فرید الحق میموریل ڈگری کالج میں لگاٸے گٸۓ۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ / 5 جولاٸی 2020.
==============================

اتر پردیش سرکار کی شجر کاری مہم کے تحت فرید الحق میموریل ڈگری کالج تعلیم آباد صبرحد شاہگنج میں شجر کاری کا پروگرام منعقد ہوا ۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم و اس پروگرام کے مہمان خصوصی   شاہد نعیم پرنسپل سرسید احمد انٹر کالج تعلیم آباد صبرحد نے مشترکہ طور پر اس شجر کاری مہم میں حصہ لیا ۔اس موقع پر این ایس ایس کے پروگرام آرگناٸزر نظام الدین ، شہباز عالم، محمد وامق ، وکاس کمار ، وجے کمار ، سشیل کمار مشر وغیرہ نے بطور خاص حصہ لیا۔

اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم نے بتایا کہ 200 پیڑ ساگوان کے کالج کیمپس میں لگاٸے جارہے ہیں۔۔ان پودھوں کو ہاٸر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اتر پردیش سرکار نے فراہم کیا ہے۔