Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 30, 2020

اوقاف ایجوکیشن فاونڈیشن آف انڈیا کے زیر اہتمام ” وقف بورڈ مینیجمنٹ اور حکومت کا کردار “ کے عنوان کے تحت ویبنار کا انعقاد

وقف ایکٹ میں مناسب ترمیم کرکے وقف بورڈ کو مسلمانوں کا ادارہ بنایا جاٸے اور مسلم عوام کے ذریعہ منتخب افراد کو ہی وقف بورڈ چلانے کی ذمے داری دی جاٸے۔
اوقاف ایجوکیشن فاونڈیشن آف انڈیا کا مطالبہ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت / بذریعہ ایڈوکیٹ طارق فاروقی۔/٣٠ جولاٸی ٢٠٢٠۔
==============================
اوقاف ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا کی جانب سے آج ایک ویبینار کا انعقاد ہوا ۔ اس کا موضوع تھا وقف بورڈ مینجمنٹ اور حکومت کا کردار ۔اس میں ملک کے مشہور اور سینئر سپریم کورٹ کے وکلا خصوصا شکیل سید صاحب اعجاز نقوی صاحب اور فضیل ایوبی صاحب نے شرکت فرمائی۔ مشہور وکیل جناب طارق فاروقی صاحب سابق قانونی مشیر دہلی وقف بورڈ  نے کلیدی خطبہ پیش کیا ۔
           ایڈوکیٹ طارق فاروقی۔

 ماہر قانون پروفیسر کہکشاں دانیال نے وقف کے نظام پر قانونی پہلو سے جائزہ پیش کیا ۔ جناب ڈاکٹر سید ظفر محمود صاحب نے صدارت فرمائ۔آخر میں جناب رئیس احمد صاحب نے سب کا شکریہ ادا کیا۔اس آن لائن سمینار میں ملک کے مختلف گوشوں سے تقریبا پچاس افراد نے شرکت کی۔ بہت سے مقررین نے کہا کہ عوام کو وقف بورڈ سے جوڑنے اور اس کے ممبران کا انتخاب گردوارہ پربندھک کمیٹی کے طرز پر بذریعہ عوامی انتخاب  کرایا جائے۔ فاؤنڈیشن نے آخر میں اس پر ایک قرارداد پیش کی جو اتفاق رائے سے منظور ہوئی کہ بھارت سرکار کو تجویز پیش کی جائے کہ وقف ایکٹ میں مناسب ترمیم کرکے کے وقف بورڈ کو مسلمانوں کا عوامی ادارہ بنایا جائے اور مسلم عوام کے ذریعے منتخب افراد ہی کو وقف بورڈ چلانے کی ذمہ داری دی جائے ۔ اسکے علاوہ  مختلف تجاویز آئی ہیں ان کو مرتب کیا جا رہا ہے۔ اس کی ایک تحریری رپورٹ جلد ہی پیش کی جائے گی جس میں آئندہ کے لئے ایک لاءحہ عمل دیا جائے گا ۔ سیمینار کے انعقاد میں جناب اسلم احمد صاحب مظفر علی صاحب اور جناب رئیس احمد صاحب نے نمایاں حصہ لیا۔