Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 13, 2020

ایودھیا میں مسجد کی تعمیر کے لئے لوگوں سے چند جمع کرے گا سنی وقف بورڈ، ٹرسٹ جلد کھولے گا دو اکاونٹ

ایودھیا میں مسجد کے لئے بنے ٹرسٹ کے ترجمان اطہر حسین نے بتایا کہ لکھنو میں ٹرسٹ کا نیا دفتر کھولا جائے گا۔ مسجد تعمیر میں تعاون کے لئے بینک اکاونٹ کھولنے کا عمل 25 اگست تک پورا ہوجائے گا۔

لکھنو: اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /14اگست2020.
==============================
اترپردیش کے ایودھیا میں رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ  رام مندر  تعمیر کے لئے پوری دنیا کے لوگوں سے تعاون مانگ رہا ہے۔ اس کے لئے ٹرسٹ کی طرف سے بینک اکاونٹس کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ دوسری طرف ایودھیا کے روناہی میں ملی 5 ایکڑ زمین پر سنی سینٹرل وقف بورڈ  مسجد، اسپتال اور انڈو اسلامک کلچرل سینٹر بنائے گا۔ وقف بورڈ نے بھی ٹرسٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرسٹ بھی لوگوں سے چندہ دینے کی اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لئے باضابطہ اکاونٹ بھی کھولے گا، جس میں پوری دنیا کے لوگ چندہ دے سکیں گے۔
اطلاعات کے مطابق کچھ ہی دنوں میں 2 بینک اکاونٹ کھولے جائیں گے، جس میں چندے کی رقم جمع کی جاسکے گی۔ سنی وقف بورڈ کے ذریعہ تشکیل انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن یہ دو اکاونٹ کھولنے والا ہے۔ ان میں سے ایک بینک اکاونٹ صرف مسجد کی تعمیر کے لئے رقم جمع کرانے کے لئے ہوگا، جبکہ دسرے بینک اکاونٹ میں مسجد احاطے میں بننے والے اسپتال اور ریسرچ سینٹر کے لئے رقم جمع کی جائے گی.
ایودھیا میں مسجد کے لئے بنے ٹرسٹ کے ترجمان اطہر حسین نے بتایا کہ لکھنو میں ٹرسٹ کا نیا دفتر کھولا جائے گا۔ مسجد تعمیر میں تعاون کے لئے بینک اکاونٹ کھولنے کا عمل 25 اگست تک پورا ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ رقم کی ساری تفصیل آن لائن رکھنے کے لئے ایک پورٹل بھی بنوایا جائے گا۔ اس کام کے لئے کمپنی بھی طے کی جاچکی ہے۔ اس پورٹل کے لئے iicf.com کے نام سے ڈومین بھی الاٹ کروا لیا گیا ہے۔