Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 23, 2020

سونیا نے صدر کے عہدہ سے استعفی دینے کی خواہش ظاہر کی۔

نٸی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع / ٢٣ اگست ٢٠٢٠۔
============================== 
کانگریس ورکنگ کمیٹی کی پیر کو ہونے والی میٹنگ سے پہلے پارٹی قیادت اور تنظیم میں بنیادی تبدیلی سے متعلق 23سینئر لیڈروں کے پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کو تحریر کردہ خط سے پیدا ہوئی غیرمعمولی صورتحال کے درمیان محترمہ گاندھی نے استعفی دینے کی خواہش ظاہر کی ہے- کانگریس کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے کچھ سینئر لیڈروں نے ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے قبل محترمہ گاندھی کو خط سونپ کر ایک طرح سے میٹنگ کا ایجنڈہ طے کرلیا ہے اور اب پارٹی کے اعلی ترین پالیسی ساز ادارہ کی میٹنگ میں اس معاملہ پر غور و خوض ہونا یقینی ہے۔ پارٹی لیڈروں نے یہ خط سات اگست کو محترمہ گاندھی کو لکھا اور اس میں پارٹی تنظیم میں بنیادی تبدیلی کی بات کہی۔
انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے سینئر لیڈروں سے قیادت اور تنظیم میں تبدیلی سے متعلق ملے خط کے بعد محترمہ گاندھی نے عہدہ چھوڑنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے نئے لیڈر کو پارٹی کی کمان سونپنے کی بات کہی ہے۔