Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 22, 2020

پروفیسر ‏سید ‏مظفر ‏اقبال عاجزی ‏و ‏انکساری ‏کے ‏پیکر ‏تھے۔

 لاٸف کیٸر نرسنگ ہوم میں تعزیتی نشست سے ڈاکٹر عبد السلام فلاحی کا خطاب۔
 پٹنہ۔۔بہار /صداٸے وقت /پریس ریلیز /٢٢ اگست ٢٠٢٩۔
=============================
ڈاکٹر سید مظمفر اقبال سابق پروفیسر گورمنٹ طبی کالج پٹنہ کے انتقال پرملال پر آل انڈیا طبی کانگریس کے ریاست بہار کے صدر و آل انڈیا اردو ڈیولپمنٹ آرگنایزیشن کے قومی جنرل سکریٹر ڈاکٹر عبد السلام فلاحی کی صدارت میں ایک تعزیتی میٹنگ لاٸف کیٸر نرسنگ ہوم میں منعقد کی گٸی۔جس میں عالم گنج کے جملہ رفقإ و لاٸف کٸیر نرسنگ ہوم کے جملہ اسٹاف نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبد السلام فلاحی نے کہا کہ محترم استاد سے میرا رشتہ بہت گہرا تھا اور وہ ہر موقع پر اور ہر دکھ درد میں  مجھکو یاد کیا کرتے تھے۔کسی دوسرے کی زبانی بھی میرا تذکرہ سنتے تو دل کی گہراٸیوں سے خوب دعاٸیں دیتے تھے۔آل انڈیا یونانی طبی کانگریس جب بھی کوٸی پروگرام کرنے کا پلان کرتی تو استاد محترم صلاح و مشورہ کے علاوہ مالی مدد بھی کرتے اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔وہ ہمیشہ اپنے شاگردوں کے دلوں پر راج کرتے تھے ۔بحیثیت انسان وہ  نہایت مخلص ، خلیق ، ہمدرد ، عاجزی و انکساری کے پیکر تھے۔ہر کس وناکس سے ایسے ملتے جیسے کہ پہلے سے شناسا ہوں۔
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے لیڈی ونگ کی صدر بہن ڈاکٹر کاٸنات زہرا کے والد محترم  ہونے کی حیثیت کے ساتھ ساتھ و طبی کانگریس کے سرپرستی کرتے رہے اور اس کی ترقی کے لٸے ہمیشہ کوشاں رہے۔
ڈاکٹر فلاحی نے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوٸے مزید کہا کہ استاد محترم کی رحلت جہاں بہن ڈاکٹر کاٸنات زہرا اور ان کے گھر و خاندان کے ساتھ ساتھ ہماری استاد محترمہ ڈاکٹر رضیہ شاہین کے لٸے بہت ہی درد بھرا ہے وہیں ہم تمام شاگردوں کے لٸے اور آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے لٸے بہت بڑا خسارہ ہے۔
میں اللہ تعلیٰ سے دعا گو ہوں کہ اللہ ان کو کروٹ کروٹ جنت عطا فرماٸے اور بہن  کاٸنات زہرا ، بھاٸی مظفر نعیم ، جامی شیرازی اور تمام اہل خانہ و متلقین کو صبر جمیل عطا فرماٸے۔