Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 14, 2020

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کورونا وائرس کی زد میں ، ٹویٹ کرکے دی جانکاری

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں ۔ انہوں نے آج ہی بخار آنے کے بعد اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا ، جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔
دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں ۔ انہوں نے آج ہی بخار آنے کے بعد اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا ، جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ اس بات کی جانکاری انہوں نے ٹویٹ کے ذریعہ دی ۔ اس سے پہلے دہلی کے تین ممبران اسمبلی بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں ۔ دہلی اسمبلی کا سیشن شروع ہونے سے پہلے آج 180 لوگوں کی ریپڈ جانچ کرائی گئی ، جس میں تین ممبران اسمبلی میں کورونا وائرس پایا گیا ۔ ممبران اسمبلی گریش سونی ، پرملا ٹوکس اور وشیش روی جانچ میں متاثر پائے گئے ۔ وہیں اسمبلی کے تین ملازمین بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔
کیجریوال حکومت کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ ہلکا بخار ہونے کے بعد آج کورونا ٹیسٹ کرایا تھا ، جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ میں نے خود کو کوارنٹائن کرلیا ہے ۔ فی الحال بخار یا دیگر کوئی پریشانی نہیں ہے ۔ میں پوری طرح ٹھیک ہوں ۔ آپ سب کی دعاوں سے جلد ہی پوری طرح صحتیاب ہوکر کام پر لوٹوں گا ۔
واضح ہو  کہ آج ہی دہلی اسمبلی کا ایک دن کا خصوصی سیشن بلایا گیا تھا ، جس میں بخار کی وجہ سے سسودیا شامل نہیں ہوئے تھے ۔
دہلی حکومت کے صحت محکمہ کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3229 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ، جس کے ساتھ ہی راجدھانی دہلی میں اب کورونا متاثرین کی کل تعداد دو لاکھ 21 ہزار 533 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4770 ہوگئی ہے ۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں 3374 لوگ شفایاب ہوئے ہیں اور اب تک کل ایک لاکھ 88 ہزار 122 لوگ شفایاب ہوئے ہیں ۔