Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 18, 2020

فرانس ‏کے ‏گستاخ ‏رسول ‏ٹیچر ‏کو ‏جہنم ‏رسید ‏کرنے ‏والا ‏١٨ ‏سالہ ‏چیچینیا ‏کا ‏نوجوان ‏۔

فرانس کے پولیس افسران نے کہا کہ پیرس کے پاس ہوئے ایک حملے میں  ہسٹری ٹیچر کے قتل  کے بعد پولیس کے ذریعے جس مشتبہ کو گولی ماری گئی تھی وہ چیچننیا کا 18 سال کا ایک لڑکا تھا۔
صداٸے وقت /ذراٸع /١٨ اکتوبر ٢٠٢٠۔
==============================
پیرس: فرانس میں ٹیچر کا سر کاٹ کر  قتل  معاملے میں مشتبہ ایک چیچنیا  کا لڑکا تھا۔ فرانسیسی اینٹی ٹیررزم پراسیکیوٹر آفس  نے بتایا ہے کہ جمعے کو کانفلینس سینٹ۔ہونورن  میں سیموئل پیٹی کا بے رحمانہ قتل کے معاملے میں حملہ کے آور دادا، والدین کے 17 سالہ بھائی سمیت 9 مشتبہ  کو گرفتار کیا ہے۔ افسران نے بتایا کہ پیرس کے پاس ہوئے ایک حملے مین ایک ہسٹری ٹیچر  کے قتل کے بعد پولیس کے ذریعے جس مشتبہ کو گولی ماری گئی تھی وہ چیچنیا  کا 18 سال کا ایک لڑکا عبداللہ 
 تھا۔
ٹیچر نے برہنہ تصویر دکھا کر کہا تھا، یہ پیغمبر ہیں
پراسیکیوٹر  کے مطابق حملہ آور لڑکے کے والد کو آفیسر پہلے سے ہی جانتے تھے کیونکہ اس کی سوتیلی بہن 2014 میں اسلامی دہشت گرد گروپ (آئی ایس، روس میں پابندی عائد) میں شامل ہو گئی تھی۔ حال ہی میں اس  کے والد نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا تھا۔ پوسٹ کئے گئے اس ویڈیو میں اس شخص نے خود کو ایک اسٹوڈینٹ کے والد کے طور پر بیان کرتے ہوئے یہ دعوی کہ ہسٹری ٹیچر  پیٹی نے طلبا کو ایک برہنہ شخص کی شبیہ دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ مسلمانوں کا پیغمبر تھا۔
حملہ آور کے والد  نے سنایا پورا واقعہ
ویڈیو میں اس کے بعد حملہ آور کے والد نے پورا واقعہ بتایا کہ کس طرح ٹیچر نے فوٹو دکھانے سے پہلے مسلم بچوں کو اپنا ہاتھ اٹھانے اور اس کے بعد کلاس سے باہر جانے کیلئے کہا کیونکہ ٹیچر نے بچوں کو کچھ چونکانے والا دکھانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس کے بعد حملہ آور کے والد نے ویڈیو میں سوال اٹھایا کہ وہ ٹیچر بچوں کو کیا پیغام دینا چاہتا تھا؟ کس طرح کی بفرت ہے؟
پولیس افسران نے بتایا کہ ہسٹری ٹیچر پیٹی  نے اپنے کلاس میں اسلام کے پیغمبر محمد صاحب کے کارٹون پر چرچا کی جس کے سبب ایک بچے کے والدین نے ان کی شکایت کی اور انہیں دھمکی بھی دی۔ اسلام میں بت پرستی کی ممانعت کی وجہ سے پیغمبر محمد کی شبیہ کو بنانے پر پابندی ہے۔ پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ نے قتل کے معاملے میں جانچ شروع کر دی ہے۔