Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 21, 2020

نکاح ‏کو ‏خرافات ‏سے ‏بچاٸیں۔۔۔۔۔۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم
نکاح کو خرافات سے بچاٸیں 
از / مولانا حافظ محمد ھارون الرشید  المظاہری ۔سابق استاد مدرسہ بیت العلوم سرائےمیر میر اعظم گڑھ یوپی
                 صداٸے وقت 
             ===========
 نکاح ایک عبادت ہےجس کو لوگوں نے مصیبت بنا لیا علماء نے لکھا ہے کہ دو عبادتیں ایسی ہیں کہ جو حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہو کر قیامت تک بلکہ جنت میں بھی باقی رہیں گی۔ ایک ایمان دوسری نکاح۔ نبی نے نکاح کو اپنی سنت قرار دیا اور فرمایا جو میری سنت سے اعراض کرے وہ مجھ سے نہیں،،
 مگر ہم لوگوں نے اس بابرکت سنت میں بے حد لغویات  شامل کرکے اس کو مصیبت عظمی بنالیا  
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اور آپ کے بعد صحابہ کے زمانے میں یہ سنت ہی  کا درجہ رکھتا تھا یہ لغویات جو ہم نے شامل کر لی ہے ان کا شائبہ بھی اس زمانے میں نہیں تھا صحابہ کو جوعشق  رسول اللہ صلی اللہ وسلم سے تھا وہ کسی سے مخفی نہیں حضرت عبدالرحمن بن عوف ایک مشہور صحابی عشرہ مبشرہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے جانثاروں میں مگر اپنی شادی میں حضور کو بلانا تو درکنار خبر بھی نہیں کی ۔جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم
نے ان کے کپڑوں پر کچھ صفرہ کااثر دیکھا یہ ایک قسم  کی خوشبو ہے جو اس زمانے میں شادیوں کے موقع پر استعمال کی جاتی تھی اس کو دیکھ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا کہ یہ کیا ہے کیا تم نے شادی کر لی انہوں نے کہا جی حضور : تو حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جو نکاح ہلکا پھلکا ہو وہ بہت مبارک ہے مگر افسوس اس مبارک سنت کو مشکل ترین بنا دیا نہ معلوم کتنی نماز یں اس کی نذر ہو جاتی ہیں بعض جگہ تو مصیبت تو یہ ہے کہ عین نماز کے وقت بارات رخصت ہوتی ہے جس سے دلہا دلہن اور سارے  باراتیوں کی جماعت فوت ہو جاتی ہے بندہ راقم  کہتا ہے کہ نماز ہی نہیں پڑھتےجس کی ابتدائی اس نحوست  سے ہوتی ہو اس کی منتہإ پر آپس میں لڑائیاں فتنہ فساد   جتنا ہو وہ کم ہی ہے 
علماء نے لکھا ہے کہ جو حمل اس صحبت سے ٹھہرے جونماز کے  وقت  کی گئی ہو یعنی اسے نماز فوت ہوئی ہو تو اس سے جو بچہ پیدا ہوگا وہ عاق باالوالدین   ہوتا ہے یعنی والدین کو تکلیف دینے والا اور نافرمان ہوتا ہے اللہ ہماری اصلاح فرمادے اور ہم کو ہدایت سے نوازے آمین

محمد مامون رشید رشیدی خادم التدریس استاد شعبہ تجوید و قرأت مدرسہ طیب المدارس پریہار بن حضرت مولانا حافظ ہارون رشید صاحب  المظاہری رحمۃ اللہ علیہ سابق استاد مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ یوپی
 رابطہ نمبر :9162111430