Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, November 16, 2020

: نتیش کمار7ویں بار بنے بہار کے وزیر اعلیٰ، امت شاہ اور جے پی نڈا ‏رہے ‏موجود ‏

بہار کو آج ایک نٸی حکومت مل گٸی۔نیتیش کمار  ہی اس بار پھر بہار حکومت کے سربراہ ہوں گے۔ نے اتفاق رائے سے انہیں قانون ساز اسمبلی کا لیڈر منتخب کیا ہے۔ نتیش کمار کے ساتھ ہی کچھ اراکین اسمبلی کو بھی وزیر عہدے کی حلف دلائی گٸی۔
پٹنہ۔۔بہار /صداٸے وقت /ذراٸع / 16 نومبر 2020.
==============================
: جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے صدر نتیش کمار نے آج 7 ویں بار بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا۔ ماسک لگاکر پہنچے نتیش کمار نے حلف برداری تقریب کے بعد گورنر کے پاس پہنچ کر دستخط کیا۔ وہ اسمبلی انتخابات 2020 کے نتائج کے بعد ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے رہے ہیں۔ جے ڈی یو - بی جے پی اتحاد نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے، اس کے بعد ایک بار پھر نتیش کمار کی وزیر اعلیٰ کے طور پر تاج پوشی ہو رہی ہے۔ گورنر فاگو چوہان نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف دلایا۔ اس کے علاوہ نتیش کمار کابینہ میں تارکشور پرساد اور رینو دیوی کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ دونوں نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ جے ڈی یو کے ریاستی صدر رہ چکے وجے چودھری اس بار سرائے رنجن سے جیت کر آئے ہیں۔ نتیش کابینہ میں انہیں وزیر عہدے کی حلف دلائی گئی ہے۔ جبکہ تارا پور سیٹ سے دوسری بار مسلسل جیت کر آئے میوالال چودھری نے وزیر عہدے کی حلف لی ہے۔
نتیش کمار کی قیادت میں آج بنی این ڈی اے کی حکومت میں وزیر اعلیٰ سمیت کل 15 وزرا نے حلف لی ہے۔ حکومت میں بی جے پی کی طرف سے تارکشور پرساد اور رینو دیوی کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر شامل کرایا گیا ہے۔ نتیش کمار کے ساتھ گزشتہ کٸی سال سے بطور نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر کام کرچکے بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی کو اس بار پارٹی نے حکومت میں شامل نہیں کیا ہے۔ حکومت میں جے ڈی یو کے وجے کمار چودھری، اشوک چودھری، میوا لال چودھری اور پہلی بار رکن اسمبلی بنیں شیلا کماری کو شامل کیا گیا ہے۔ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کے بیٹے سنتوش سمن کو بھی وزیر کے عہدے کی حلف دلائی گئی ہے۔ وہ جے ڈی یو کے کوٹے سے وزیر بنے ہیں۔ اس کے علاوی وی آئی پی پارٹی کے مکیش سہنی نے بھی وزیر عہدے کا حلف لیا ہے۔ وہ بی جے پی کوٹے سے وزیر بنے ہیں۔ وہیں بتایا گیا ہے کہ بہار بی جے پی کے سینئر لیڈر نندکشور یادو کو اسمبلی کا اسپیکر بنایا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل گورنر پھاگو چوہان کے حلف برداری تقریب میں پہنچتے ہی وہاں موجود سبھی لوگوں نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔ گورنر نے ہاتھ اٹھاکر سبھی کا والہانہ استقبال کیا۔ اس کے بعد راشٹریہ گان  شروع ہوا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بھی موجود ہیں۔ امت شاہ نے نتیش کمار کو ہاتھ ملاکر مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ تمام سرکردہ لیڈران راج بھون میں جمع ہیں۔
واضح رہے کہ حال میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے الیکشن میں این ڈی اے اتحاد کو 125 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔ جبکہ اپوزیشن اتحاد کو 110 سیٹیں ملی ہیں۔ این ڈی اے میں بی جے پی کو 74 سیٹیں، جے ڈی یو کو 43، ہم اور وی آئی پی کو چار چار سیٹیں ملی ہیں۔ وہیں، اتحاد اکثریت سے پیچھے رہ گیا ہے۔ حالانکہ آر جے ڈی اس الیکشن میں 75 سیٹیں حاصل کرکے سب سے بڑی پارٹی بنی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ سال 2015 کے اسمبلی انتخابات میں جے ڈی یو کو 71 سیٹیں ملی تھیں۔