Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, November 26, 2020

اسرائیل نے سعودی عرب کو قرنطینہ کی 'سرخ فہرست' سے نکال دیا.

خیال رہے کہ اگر سعودی عرب کو اسرائیل کی کورونا وائرس کی 'سبز' فہرست میں شامل نہیں کیا جاتا تو نیتن یاہو اور ان کے عملے کو سعودی عرب سے مبینہ واپسی پر تکنیکی طور پر 14 روز قرنطینہ میں گزارنے پڑتے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / 26 نومبر 2020.
============================== اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے مبینہ سعودی دورے کے بعد  اسرائیل نے سعودی عرب کو کورونا وائرس کی 'سرخ فہرست' والے ملکوں سے نکال دیا ہے اور 'سبز' لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ کورونا سے متاثر ماحول میں صحت کے محاذ پر اس اقدام سے اب سعودی عرب سے آنے والے مسافروں پر اسرائیل میں داخلے کے بعد 14روز کا قرنطینہ لازمی نہیں ہو گا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ خصوصی طور پر وزیراعظم نیتن یاہو کو مد نظر رکھ کر کیا گیا جوکہ ایک روز قبل ہی مبینہ طور پر وفد کے ہمراہ خلیجی ملک کا دورہ کرکے واپس لوٹے ہیں۔

خیال رہے کہ اگر سعودی عرب کو اسرائیل کی کورونا وائرس کی 'سبز' فہرست میں شامل نہیں کیا جاتا تو نیتن یاہو اور ان کے عملے کو سعودی عرب سے مبینہ واپسی پر تکنیکی طور پر 14 روز قرنطینہ میں گزارنے پڑتے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے سعودی عرب کے خفیہ دورے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کی اسرائیلی حکام کی جانب سے جہاں اب تک باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی وہیں دوسری جانب سعودی عرب نے بھی اس خبر کی تردید کی ہے۔
ایک امریکی اخبار کے مطابق نیتن یاہو کے ہمراہ اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ یوسی کوہن بھی ملاقات میں موجود تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل اور بحرین نے ایک معاہدے پر دستخط کرکے باضابطہ سفارتی تعلقات کا آغاز کردیا۔ اس طرح ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد بحرین، اسرائیل کے ساتھ امن کی طرف بڑھنے والا چوتھا عرب ملک بن گیا ہے۔ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے والا اگلا عرب ملک ہو سکتا ہے۔