Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 29, 2020

نئی دہلی میں بغیر ڈرائیور پہلی میٹرو ٹرین کا ‏وزیر ‏اعظم ‏نے ‏کیا ‏افتاح۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔
==============================
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں ملک کی پہلی خود کار یا بغیر ڈرائیور کے چلنے والی میٹرو ٹرین کا افتتاح کر دیا ہے جس کے بعد ہندوستان دنیا کے اُن ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جہاں یہ جدید مسافر ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔
یہ ٹرین 'مجنٹا لائن' نامی روٹ پر شروع کی گئی ہے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ بہت جلد دوسرے روٹس پر اسی طرح کی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
کرونا وبا کی وجہ سے افتتاحی تقریب ورچوئل یعنی آن لائن منعقد کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کے ساتھ بھارت دنیا کے ان چند ملکوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جہاں یہ سہولت موجود ہے۔
یہ ٹرین فی الحال جنک پوری ویسٹ سے بوٹینیکل گارڈن کے درمیان چلے گی اور 37 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی۔ اس کے بعد 57 کلو میٹر پر مشتمل پنک لائن پر بھی اس کا آغاز کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ اس ٹرین کے آغاز سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ بھارت کس طرح تیزی کے ساتھ جدید نظام کی جانب بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہلی میں پہلی میٹرو ٹرین وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور میں شروع ہوئی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ 2014 میں یہ سہولت صرف پانچ شہروں تک محدود تھی جو اب 18 شہروں میں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2025 تک اسے 25 سے زائد شہروں تک پہنچا دیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ 2014 میں یومیہ 17 لاکھ افراد میٹرو ٹرین سے سفر کرتے تھے۔ آج 85 لاکھ افراد اس سے سفر کرتے ہیں۔
انہوں نے دیگر شہروں میں میٹرو ٹرین کی سہولیات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جن شہروں میں بڑی واٹر باڈیز ہیں وہاں واٹر میٹرو کی خدمات شروع کی جائیں گی۔ کوچی میں اس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ 
بغیر ڈرائیور والی ٹرین پوری طرح آٹومیٹیڈ یعنی خود کار ہے۔ اس میں ڈرائیور کا کیبن نہیں ہے۔ اس سے بیک وقت 2280 مسافر سفر کر سکیں گے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 95 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔اس کی ایک خاصیت یہ ہے کہ اگر پٹری پر کوئی چیز پڑی ہو تو یہ 50 میٹر پہلے ہی رک جاٸے گی
وزیرِ اعظم مودی نے اس موقع پر 'نیشنل کامن موبیلیٹی کارڈ' (این سی ایم سی) کا بھی آغاز کیا۔ ابھی یہ سہولت صرف دہلی ایکسپریس ایئرپورٹ لائن پر ہی دستیاب ہے لیکن 2022 تک تمام روٹس پر یہ سہولت دستیاب ہو جائے گی۔ اس سہولت کے تحت ایک ہی کارڈ سے ملک میں کہیں بھی سفر کیا جا سکے گا اور شاپنگ کے علاوہ اسے بطور اے ٹی ایم کارڈ بھی استعمال کیا جا سکے گا۔