Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 19, 2020

ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان نےسب سے کم رن کا رکارڈ قائم کیا۔۔آسٹریلیا ‏کے ‏ہاتھوں ‏شرم ‏ناک ‏شکست ۔۔دوسری ‏اننگ ‏میں ‏پوری ‏ٹیم ‏صرف ‏36 ‏رن ‏پر ‏آٶٹ۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔
==============================
ایڈ یلیڈ میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں ہندوستان کو آسٹریلیا پر ترپن رن کی برتری حاصل تھی۔
ہندوستان نے دو سو چوالیس جب کہ اس کے جواب میں آ‎سٹریلیا کی ٹیم ایک سو اکیانوے رن بنا سکی تھی۔ لیکن ہفتے کو ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن دوسری اننگ میں ہندوستان کی پوری ٹیم ایک سو بائیس گیندوں پر صرف چھتیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
دوسری اننگ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی بلے باز، ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔ دوسری اننگ میں سب سے زیادہ، نو رن اوپینر اگروال نے بنائے ۔
قابل ذکر ہے کہ کسی ٹیسٹ میچ کی ایک اننگ میں چھتیس رن کا اسکور، ہندوستان کا اب تک کا سب سے کم اسکور ہے۔ اس سے پہلے انیس سو چوہتر میں انگلینڈ کے ساتھ کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے ایک اننگ میں سب سے کم بیالیس رن بنائے تھے۔
آسٹریلیا کے خلاف اس سیزن کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں ہندوستان کی جانب سے مینک اگروال نے نو، ہنوما ویہاڑی نے آٹھ، کپتان ویراٹ کوہلی، وردھیمان ساہا، پرتھوی شا اور اجنکیا راہانے، نے چار چار رن بنائے۔