Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 19, 2020

ہیلپنگ ‏ہینڈ ‏سوساٸٹی ‏کے ‏زیر ‏اہتمام ‏غریبوں ‏میں ‏کمبل ‏کی ‏تقسیم۔

جونپور ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / نماٸندہ ۔
=============================
 شاہ گنج (جونپور)  سرد موسم کے پیش نظر جمعرات کو ایک سماجی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ سوسائٹی کے بینر تلے سینکڑوں غریب اور نادار افراد کو گرم کمبل تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔۔ پروگرام کے مہمان خصوصی مولانا معصوم رضا کیفی  نے غریبوں ، لاچاروں اور مسکینوں کی خدمت اور مدد کو انسانیت کا ایک عمدہ  اور نیک کام قرار دیا۔
 اس موقع پر ادارہ کے بانی سید شبنم رضوی نے کہا کہ تنظیم ہر ضرورت مند غریب اور لاچار کی مدد کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے ، اس بڑھتے ہوئے سردی کے موسم کے پیش نظر تنظیم نے سیکڑوں ضرورت مندوں کو گرم کمبل تقسیم کیے ہیں۔
 کمبل تقسیم پروگرام کے معزز مہمانان  مولانا رافے ،  شیخ صلاح الدین ، ​​روی جیسوال ، عابد خان ، مولانا عبد اللہ ، ڈاکٹر شیخ جہان آرا ، سنگیتا اگروال ، انوپ ساہو ، ابوالبشر اعظمی ، مولانا شوکت رضوی ، پنکی رائے ، شاہد صدیقی ، دیکشہ رضوی ، صابر شیخ شامل تھے۔ اس کے علاوہ   ، عامر قریشی ، سرفراز شیخ ، میتھلیش موریہ ، اشرف شیخ ، زلیخا  ، انو وشوکرما سمیت درجنوں معزز مرد و خواتین  شریک تھے۔