Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 21, 2020

کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر ایک ہفتہ کے لئے سعودی عرب کی سرحدیں بند، پرواز معطل

ایس پی اے کے مطابق وہ تمام افراد جو یوروپی ممالک کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک سے بھی سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں کورونا وائرس کی ایک نئی لہر چل رہی ہے ، کو دو ہفتوں تک گھر پر آئسولیشن میں رہنا پڑے گا اور جن لوگوں نے گزشتہ تین مہینوں میں ان ممالک کا دورہ کیا ہے ان کو کورونا ٹسٹ سے گزرنا ہے۔
ریاض۔ سعودی عرب/صداٸے وقت /ذراٸع /٢١ دسمبر ٢٠٢٠۔
==============================
مملکت سعودی عرب  نے برطانیہ میں کورونا وائرس  پھیلنے کے تناظر میں اپنی ملکی سرحدوں کو ایک ہفتے کے لئے بند کرکے بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے میڈیکل کے داخلی ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پابندی کو مزید ایک ہفتہ کیلئے بڑھایا جاسکتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وہ تمام افراد جو یوروپی ممالک کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک سے بھی سعودی عرب  پہنچے ہیں جہاں کورونا وائرس کی ایک نئی لہر چل رہی ہے ، کو دو ہفتوں تک گھر پر آئسولیشن میں رہنا پڑے گا اور جن لوگوں نے گزشتہ تین مہینوں میں ان ممالک کا دورہ کیا ہے ان کو کورونا ٹسٹ سے گزرنا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر وہاں کی حکومت نے لندن سمیت ملک کے دیگر حصوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا ہے جہاں کورونا وبا زیادہ پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے بہت سے ممالک نے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔
وہیں، برطانیہ میں نئی ​​قسم کے کورونا وائرس  کی لہر آنے کے بعد ارجنٹائنا نے اپنی فلائٹ سروس روک دی ہے۔ ارجنٹائنا کی وزارت داخلہ نے آج یہ اطلاع دی۔ یہ حکم پیر سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔
وزارت نے اتوار کے روز ٹوئٹ کیا ’’قومی حکومت نے احتیاط کے پیش نظر برطانیہ جانے اور اور وہاں سے آنے والی فلائٹ سروس پر پابندی لگادی ہے کیونکہ کورونا وائرس  کی نئی قسم کے لہر سے حالات خراب ہوگئے ہیں۔ وہاں کی حکومت نے کووڈ ۔19 کی نئی لہر کے حوالہ سے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے ہیلتھ افسران نے ملک میں ایک نئی قسم کے کوروناوائرس  کی نشاندہی کی تھی جو دیگر ’سارس کوو2‘ وائرس سے 70 فیصد زیادہ متعدی ہے۔