Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 17, 2021

جوہر یونیورسیٹی کی 70 ہیکٹیر زمین واپس لے گی یوپی حکومت

ہفتہ کو اے ڈی ایم جے پی گپتا کی کورٹ سے کرارا جھٹکا لگا ہے۔ کورٹ نے جوہر ٹرسٹ کی 70.05 ہیکٹیر زمین اترپردیش حکومت کے نام درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

رام پور۔ اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع۔
=============================
سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ محمد اعظم خان  کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہفتہ کو اے ڈی ایم جے پی گپتا کی کورٹ سے کرارا جھٹکا لگا ہے۔ کورٹ نے جوہر ٹرسٹ کی 70.05 ہیکٹیر زمین اترپردیش حکومت کے نام درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ زمین ابھی تک اعظم خان کی جوہر ٹرسٹ کے نام پر تھی۔ اس وقت کے ایس ڈی ایم صدر نے جوہر ٹرسٹ معاملوں کی جانچ کی تھی۔ اس پر اے ڈی ایم کورٹ میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ اے ڈی ایم جے پی گپتا کی کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔
بتا دیں کہ جوہر یونیورسیٹی نے ضابطوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تقریبا 70 ہیکٹئیر سے زیادہ زمین خریدی تھی جبکہ اجازت صرف 12.5 ایکڑ زمین خریدنے کی تھی۔ اے ڈی ایم کورٹ نے جوہر یونیورسیٹی کو ضابطوں پر عمل نہ کرنے کا قصوروار مانتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے۔ سرکاری وکیل اجئے تیواری نے بتایا کہ اب تحصیل کے ریکارڈوں میں یہ زمین اعظم خان کے جوہر ٹرسٹ سے کاٹ کر ریاستی حکومت کے نام پر درج کی جائے گی۔ اس معاملے میں شکایت کنندہ آکاش سکسینہ نے بتایا کہ ہم نے ایک سال پہلے اس بات کی شکایت کی تھی۔
رام پور کی جوہر یونیورسیٹی کی فائل فوٹو۔

اعظم خان کی یونیورسیٹی میں 170 ایکڑ زمین جو اترپردیش حکومت کے ذریعہ جن شرطوں پر دی گئی تھی ان میں سے کسی کو بھی پورا نہیں کیا گیا ہے۔ اعظم خان کے ذریعہ کسی بھی شرط کی تعمیل نہیں کی گئی ہے۔ جانچ رپورٹ کے مطابق، جوہر ٹرسٹ کی اس زمین پر جوہر یونیورسیٹی کا کام چل رہا ہے، لیکن پچھلے 10 سالوں میں چیریٹی کا کوئی کام نہ ہونے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری مانگ ہے کہ کیونکہ ایک بہت بڑا حصہ یونیورسیٹی کا حکومت کے ذریعہ لیا جا رہا ہے۔ ایسے میں اب یونیورسیٹی کو ٹیک اوور کر لینا چاہئے۔