Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 5, 2021

شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر قطر کی العلا میں ملاقات

سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر قطر شیخ تمیم  بن حمد آل ثانی نے منگل کو العلا کے مرایا ہال میں ملاقات کی ہے۔ 

نٸی دہلی /صداٸٕے وقت / ذراٸع /٥ جنوری ٢٠٢٠۔
=============================
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں  ملکوں کے رہنماؤں نے سعودی عرب اور قطر کے  برادرانہ تعلقات اور مشترکہ خلیجی جدوجہد کو مستحکم بنانے والی تدابیر کا جائزہ لیا۔  
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت ورکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان  بھی موجود تھے۔ قطر کی طرف سے نائب وزیراعظم وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی، ایوان ریاست کے سربراہ  شیخ سعود بن عبدالرحمن آل ثانی اور شیخ خلیفہ بن حمد آل ثانی شریک رہے۔
امیر قطر اور ان کے ہمراہ  مملکت آنے والا وفد العلا میں 41 ویں خلیجی سربراہ اجلاس میں شرکت اور سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد قطر واپس چلے گئے- سعودی ولی عہد انہیں الوداع کہنے والوں میں پیش پیش تھے- 
قطری خبررساں ادارے قنا کے مطابق امیر قطر نے دوحہ پہنچنے پر سعودی قیادت کے نام شکریہ کا پیغام ارسال کیا ہے۔
انہوں نے خلیجی سربراہ اجلاس کے برادرانہ ماحول کو سراہتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے مثبت نتائج کی بدولت خلیجی تعاون کونسل کا مشن مضبوط ہوگا۔ خلیجی اقوام کو فوائد حاصل ہوں گے۔ امیر قطر نے سعودی عرب میں پرجوش استقبال اور پرتکلف ضیافت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔