Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 15, 2021

دیگھا۔پٹنہ ‏میں ‏امارت ‏شرعیہ ‏کی ‏جانب ‏سے ‏کمبل ‏کی ‏تقسیم۔

پٹنہ ۔۔بہار /صداٸے وقت /نماٸندہ / 15 جنوری 2021.
==============================
آج مورخہ 15/جنوری 2021ءکوبانس کوٹھی دیگھا (پٹنہ) کے غریب ومحتاجوں کےدرمیان امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کےشعبۂ خدمت خلق کی جانب سے شدید ٹھنڈک کےپیش نظر کمبل تقسیم کیاگیا .
ہرسال موسم سرمامیں امارت شرعیہ کی جانب سےبہاراڈیشہ وجھارکھنڈ میں ہزاروں  غریب ومحتاج انسانوں  کی زندگیاں  بچانےکیلئے حسب استطاعت بڑےپیمانے پر کمبل کی تقسیم ہوتی ہےجس سےبےسہاروں اور کمزوروں کوبڑی راحت نصیب ہوتی ہےاور ان کےدلوں سےدعائیں نکلتی ہیں چناں چہ گذشتہ سالوں کی طرح  امسال بھی مسلسل کئی ہفتوں سے جھگی جھونپڑی ,باندھ کےکنارے اور پسماندہ علاقوں میں حضرت امیر شریعت مولانا سیدمحمدولی رحمانی زید مجدھم کی خصوصی ہدایت پر امارت شرعیہ کےمتحرک وفعال قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب حسب دستور ان محتاجوں کےدرمیان جو شہر کے مختلف حصوں میں بیچارگی ومفلسی کی زند گی گذاررہے ہیں ایسے مقامات کی صحیح نشاندہی کرکے امارت شرعیہ کے ذمہ داران وکارکنان کے ذریعے اس کار خیر اور مقبول کام کو بڑی مستعدی کے ساتھ انجام دیرہے ہیں چناں چہ اسے حصہ کی کڑی کےطور پر آج جمعہ سے قبل امارت شرعیہ کے معاون ناظم مولانا  احمد حسین قاسمی صاحب ومولانا ہدایت اللہ قاسمی مبلغ امارت شرعیہ ودیگر کارکنان کےذریعہ بانس کوٹھی دیگھا کی بیواؤں محتاجوں اور بےسہاروں کے درمیان وہاں کے مقامی ذمہ داران کی موجودگی میں کمبل کی تقسیم کاعمل ہوا جس سے غریبوں کے چہرے خوشی سے چمک اٹھے ایسی کڑاکے کی ٹھنڈ ک میں ان کے حق میں اس سے بہتر تحفہ کیا ہو سکتا تھا ان کے ساتھ ساتھ مقامی ذمہ داران نے بھی امارت شرعیہ کے اکابرین وخادمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا