Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 2, 2021

موہن بھاگوت نے کہا : ہندو کبھی ہندوستان مخالف نہیں ہوسکتا ، اویسی نے پوچھا : گوڈسے کیا تھا؟

 نٸی دہلی /صداٸے وقت ٢ دسمبر ٢٠٢١
==============================
موہن بھاگوت کے بیان کے بعد اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کرکے ان پر پلٹ وار کیا ۔ اویسی نے ٹویٹ میں لکھا : کیا بھاگوت جواب دیں گے ، گاندھی جی کا قاتل گوڈسے کے بارے میں کیا کہنا ہے ؟ نیلی قتل عام ، 1984 سکھ مخالف فسادات اور 2002 گجرات قتل عام کے ذمہ دار لوگوں کیلئے کیا کہنا ہے ؟

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ سنچالک موہن بھاگوت نے جمعہ کو کہا کہ اگر کوئی ہندو ہے تب وہ محب وطن ہوگا اور یہ اس کا بنیادی کیریکٹر اور نیچر ہے ۔ سنگھ سربراہ نے مہاتما گاندھی کے اس تبصرہ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حب الوطنی کی جڑ ان کے مذہب میں ہے ۔
وہیں موہن بھاگوت کے اس بیان کے بعد اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور حیدرآباد سے لوک سبھا رکن اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کرکے ان پر پلٹ وار کیا ۔ اویسی نے ٹویٹ میں لکھا : کیا بھاگوت جواب دیں گے ، گاندھی جی کا قاتل گوڈسے کے بارے میں کیا کہنا ہے ؟ نیلی قتل عام ، 1984 سکھ مخالف فسادات اور 2002 گجرات قتل عام کے ذمہ دار لوگوں کیلئے کیا کہنا ہے ؟
اویسی نے اگلے ٹویٹ میں لکھا : ایک مذہب کے ماننے والے کو اپنے آپ حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جارہا ہے اور جبکہ دوسرے کو اپنی پوری زندگی یہ ثابت کرنے میں گزارنی پڑتی ہے کہ اس کو یہاں رہنے اور خود کو ہندوستانی کہلانے کا حق ہے ۔
دراصل جے کے بجاج اور ایم ڈی شرینواس کی لکھی کتاب میکنگ آف اے ہندو پیٹریٹ : بیک گراونڈ آف گاندھی جی ہند سوراج کا اجرا کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ کتاب کے نام اور میرے اس کے اجرا کرنے سے قیاس آرائی کی جاسکتی ہے کہ یہ گاندھی جی کو اپنے حساب سے متعارف کرنے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عظیم شخصیات کی کوئی اپنے حساب سے تعریف نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب جامع ریسرچ پر مبنی ہے اور جن کو اس سے اختلاف رائے ہے وہ بھی ریسرچ کرکے لکھ سکتے ہیں ۔
آر ایس ایس سربراہ نے کہا : گاندھی جی نے کہا تھا کہ میری حب الوطنی میرے مذہب سے نکلتی ہے ، میں اپنے مذہب کو سمجھ کر اچھا محب وطن بنوں گا اور لوگوں کو بھی ایسا کرنے کیلئے کہوں گا ۔ گاندھی جی نے کہا تھا کہ سوراج کو سمجھنے کیلئے مذہب کو سمجھنا ہوگا  ۔ مذہب اور حب الوطنی کا ذکر کرتے ہوئے آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ ہندو ہے تو اس کو محب وطن ہونا ہی ہوگا کیونکہ اس کی بنیاد میں یہ ہے ۔ وہ سویا ہوسکتا ہے جس کو بیدار کرنا ہوگا ، لیکن کوئی ہندو ہندوستان مخالفت نہیں ہوسکتا ہے