Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 1, 2021

امید ہے پی ایم مودی نئے سال میں ملک سے جھوٹ بولنا بند کر دیں گے۔۔کانگریس ‘‘

کانگریس نے کہا کہ ملک کے عوام کونئے سال میں ایسے ہندوستان کی تعمیر کی امید ہے جہاں حکومت عوامی مفاد میں فیصلہ لینے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ نظریات، امن اورخوشحالی کے ساتھ ملک کو آگے بڑھانے کے لئے کام کرے۔

نئی دہلی:/ صداٸے وقت /ذراٸع /١ دسمبر ٢٠٢١۔
==============================
 کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال وہ چینی دراندازی جیسے متعدد امور پر ملک سے جھوٹ بولتے رہے ہیں، لیکن پارٹی کو توقع ہے کہ 2021 میں پی ایم مودی کسی بھی امورپر جھوٹ نہیں بولیں گے۔ کانگریس نے اپنے سرکاری پیج پر آج ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’ہمیں امید ہے مسٹر مودی نئے سال پر ملک سے چینی دراندازی، پی ایم کیئرس اور دیگر کسی بھی امور پر ملک سے جھوٹ بولنا بندکردیں گے۔‘‘
پارٹی نے مزید کہا کہ’’مضبوط شہری ہی مضبوط قوم کی تعمیر کرنے والا ہوتا ہے اس لیے ہم مانتے ہیں کہ حاشیے پر بیٹھے اور کمزور طبقے کے لوگوں کو مضبوط بنانے کے لیے سب کام کریں۔ ہماراہدف کبھی بھی اقتدار اور طاقت حاصل کرنا نہیں رہا بلکہ ایسے معاشرے کی تعمیر رہی ہے جہاں تمام شہریوں کو انصاف ملے۔ ہمارایہ اصول ہمیں مسلسل کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور اسی کی بنیاد پر کیا گیا ہمارا ہرفیصلہ عام آدمی کے مفاد تک پہنچنے والا ہوتا ہے۔‘‘ کانگریس نے آگے کہا کہ ’’پارٹی مساوات کے اصول پر یقین رکھتی ہے اور اسی پر کام کرتی ہے۔ ہمارے لیے ملک کاہرشہری اہم ہے اورہم ذات، طبقات، مسلک زبان علاقے یا امتیاز کی بنیادپر کبھی کام نہیں کرتے ہیں۔‘‘
کانگریس نے کہا کہ ملک کے عوام کونئے سال میں ایسے ہندوستان کی تعمیر کی امید ہے جہاں حکومت عوامی مفاد میں فیصلہ کرنے کے اہل ہونے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ نظریات، امن اورخوشحالی کے ساتھ ملک کو آگے بڑھانے کے لئے کام کرے۔