Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 9, 2021

انڈونیشیا میں ایک مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار۔

نٸی دہلی / ژداٸے وقت /ذراٸع / ١٠ جنوری ٢٠٢١۔
==============================
انڈونیشیا کا سری وجیا کمپنی  کا ایک مسافر بردار طیارہ  سنیچر کو جکارتہ سے اُڑان بھرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس جہاز میں 50 سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ اٸیر پورٹ اتھارٹی  کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بوئنگ 737-500 جکارتہ سے انڈونیشیا کے بورنیو  جزیرے پر واقع مغربی صوبے کی راجدھانی پونتی ناک  کے لیے جا رہا تھا اور یہ 90 منٹ کی پرواز تھی۔  سمندر میة ساحلی محافظ کے کمانڈر  نے بتایا کہ سمندر میں  انسانی لاشوں کے حصے اور طیارے کا ملبہ پایا گیا ہے۔ انڈونیشیا کی نیشنل ریسرچ اور ریسکیو آفس کے ترجمان یوسف لطیف نے بتایا کہ راحتی ٹیمیں اطلاع ملنے کے بعد جائے حادثے کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔
اس بدقسمت طیارے میں 40 مسافر 6 عملہ کے ممبران سمیت بچے بھی شامل تھے۔