Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 30, 2021

جماعت ‏العلماء ‏کی ‏سرگر ‏میاں ‏. ‏

 
جمعیۃعلماء کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد بہت جلد:قاری محمد یونس چودھری 
ممبئی 29/ جنوری /2021.
==============================
کرونا وائرس کی وجہ سے ملک کے عام شہریوں کے لئے اپنی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے اور بے روزگاری کے سبب دو وقت کی روٹی کماپانا بے حدمشکل ہوگیا ہے۔تو پھرایک عام آدمی کے لئے علاج و معالجہ کے لئے پیسوں کا انتظام کرنا کیسے آسان ہوگا۔عوام کی ان مشکلات کے پیش نظر جمعیۃ علماء حلقہ مالونی ملاڈ ویسٹ ممبئی کے ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ گزشتہ دنوں دار العلوم عثمانیہ امبو ج واڑی مالونی ملاڈ ویسٹ ممبئی میں قاری محمد یونس صاحب چودھری کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
قاری محمد یونس چودھری نے اپنے صدارتی خطاب میں معاشرہ کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ساتھ لاک ڈاؤن کی وجہ سے حالات کے شکار لوگوں کی ہر ممکن مدد کے لئے حاضرین کو ترغیب دی۔
قاری محمد یونس نے نسل نومیں دن بدن بڑھتی نشہ کی لت پر بھی اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا،اور اس سلسلہ میں حاضرین کے اتفاق رائے سے نوجوان نسلوں کو نشہ خوری سے بچانے کے لئے بیداری لانے کے لئے تجویز پاس کی گئی۔
اس میٹنگ میں مالونی میں عنقریب ایک پروگرام بعنوان اصلاح معاشرہ منعقد کرنے،نیز جمعیۃعلماء مالونی کی طرف سے ایک فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے جانے کی منظوری دی گئی۔
اس میٹنگ میں قاری محمد یونس صدر جمعیۃعلماء مالونی،قاری اکرام اللہ جنرل سکریٹری،مولانا نذیر الاسلام مظاہری خازن،مولانا امتیاز قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء شمال مغربی زون،ممبئی،مولانا وسیم قاسمی نائب صدر،مولانا ظہیر قاسمی نائب صدر،حافظ امتیاز نائب صدر،ڈاکٹر اسرار جوائنٹ سکریٹری،اقبال جوائنٹ خازن،حافظ مجیب الرحمٰن،مولانا مقصود،مولانا خورشید، مہتاب علی،قاری سید فرقان  جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء موگرا پاڑہ،اندھیری،محمد حفظ الرحمٰن کے علاوہ عوام نے بھی شرکت کی۔میٹنگ کا افتتاح قاری سیدفرقان کی تلاوت  اور اختتام قاری محمد یونس کی دعا پر ہوا۔