Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 9, 2021

برڈ فلو کی دہشت، سات ریاستوں میں برڈ فلو کے پھیلنے کی تصدیق۔

ریاستوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اور نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / ١٠ جنوری 2021.
==============================
ملک ابھی کورونا کی وبا سے باہر نکل نہیں پایاہے کہ برڈ فلو کا قہر شروع ہو گیا جس کی وجہ سے پورے ملک میں دہشت ہے۔ملک کی سات ریاستوں اترپردیش، ہریانہ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان اور کیرالہ میں برڈ فلو کے پھیلنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ہریانہ میں ضلع پنچکولہ کے دو پولٹری فارموں، ریاست مدھیہ پردیش کے شیوپوری، راج گڑھ اور ودیشہ اضلاع میں مہاجرپرندوں میں، راجستھان کے پرتاپ گڑھ اور دوسا ضلع میں، اور اترپردیش کےکانپور نامیاتی باغ میں برڈ فلو کے معاملوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔
محکمہ مویشی پروری نے ریاستوں کو اس بیماری کی روک تھام کے لئے ضروری رہنما ہدایات جاری کردیئے ہیں۔ دریں اثناء، چھتیس گڑھ کے ضلع بالود میں پولٹری اور پرندوں کے مرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ریاست میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اور نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔
ابھی تک دہلی میں برڈ فلو کے کسی معاملے کیی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اس کے باوجود حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر آج سے دہلی میں زندہ پرندے لانا بند کردیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ آج سے غازی پور مرغ مارکیٹ دس دنوں تک بند ہے۔
دہلی کے سنجے لیک میں بطخوں کے مرنے کی اطلاع ہے، جہاں سے نمونے جانچ کیلئے بھیجے گئے ہیں۔دہلی کی حکومت نے ہفتہ کے روز مشرقی دہلی کے غازی پور میں واقع مرغ مارکیٹ کو دس دنوں کے لئے بند کردیا۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج کہا ہے کہ دہلی حکومت برڈ فلو سے متعلق تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔
مہاراشٹر کے ممبئی، تھانے، ڈپولی، اور بیڈ اضلاع میں مردہ کوے ملے ہیں جن کو جانچ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔