Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 14, 2021

ڈاکٹر ‏فیاض ‏احمد ‏علیگ ‏"اسٹار ‏أف ‏یونانی ‏میڈیسن ‏" ایوارڈ سے سرفراز‏


نئی دہلی/اعظم گڑھ/صدائے وقت/وقت نمائندہ. 
=============================
12 فروری کو عالمی یونانی ڈے کے موقع پر دارالحکومت دہلی کے جواہر لال نہرو یوتھ سینٹرل ہال میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں ڈاکٹر فیاض علیگ کو "اسٹار آف یونانی میڈیسن " کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔انھیں یہ ایوارڈ جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ایس ایم جعفری، آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد ،اور ہمالیہ ڈرگس کے مالک ڈاکٹر سید فاروق کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر فیاض احمد کا نام طبی دنیا میں محتاج تعارف نہیں ہے۔ اب تک ان کے 70 سے زائد مقالات ہندوپاکستان کے مختلف رسائل و جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ ڈاکٹر فیاض قریب دس سے زیاہ قومی و بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرچکے ہیں۔یونانی طب میں مہارت کے ساتھ ہی اردو زبانو ادب میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔شاعری کا بھی شوق ہے ۔ان کی غزلیں ملک کے مختلف رسائل و اخبارات میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔
ڈاکٹر فیاض علیگ نے مدرستہ الاصلاح سرائمیر اعظم گڑھ سے فراغت کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی یو ایم ایس کی ڈگری حاصل کی۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن بنگلور سے ایم ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔کافی عرصہ تک ابن سیناطبیہ کالج بینا پارہ اعظم گڑھ میں بطور لکچرر اپنی خدمات انجام دیتے رہے۔فی الحال وہ سنسکرتی یونانی کالج متھرا میں شعبہ تحفظ و سماجی  طب میں لکچرر کے عہدہ پر فائز ہیں۔
ڈاکٹر فیاض احمد کا تعلق شیراز ہند جونپور کے مردم خیز موضع جیگہاں سے ہے۔فی الحال ان کا عارضی  قیام دیار شبلی اعظم گڑھ کے قصبہ سرائمیر میں ہے ۔