Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 21, 2021

*پالم میں جمعیت علماء مرہٹواڑہ کے زیر اہتمام اصلاح معاشرہ کا عظیم الشان اجلاس*


"علماء کرام نے اصلاحی کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کیا"

پربھنی: مہاراشٹر/صدائے وقت ۔
++++++++++++++++++++++++++++++++++
جمعیت علماء ارشد مدنی مہاراشٹر پورے صوبہ میں اصلاح معاشرہ مہم ہنگامی سطح پر چلارہی ہے، اسی کی ہدایت پر جمعیت علماء ضلع پربھنی بھی اپنے ضلع میں یہ مہم کو کامیابی کے ساتھ چلارہی ہے، اسی ضمن میں بتاریخ ١٩. فروری بروز جمعہ کو تعلقہ پالم ضلع پربھنی میں قاری عبد الرشید صاحب حمیدی صدر جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع پربھنی کی دعوت پر جمعیت علماء ارشد مدنی مرہٹواڑہ عہدے داران نے سفر کیا اور نماز جمعہ میں اسی موضوع بیانات کئے، 
بعد نماز عصر محلہ کریم نگر میں ایک مسجد کا سنگ بنیادمولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی کی مسجد کی تعمیر کے موضوع پر جامع ومختصر تقریر سے اور مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی صدر جمعیت علماء ارشد مدنی مرہٹواڑہ کی دعاسے رکھا گیا،جو مسجد فاطمہ کے نام سے تعمیر کی جانے والی ہے، اس مسجد کا کام حافظ آصف اور ان کے احباب کی نگرانی میں کیا جانے والا ہے، حافظ آصف مقامی جمعیت کے ذمہ داران میں سے ہیں، 
بعد نماز مغرب کریم نگر میں جدید مسجد کےوسیع احاطہ میں جلسہ عام رکھا گیا، جلسہ کی افتتاحی تقریر مولانا عیسیٰ خان کاشفی خازن جمعیت علماء مرہٹواڑہ نے کی جس میں آپ نے کریم نگر کے لوگوں کو ان کے محلہ میں نئی مسجد کے سنگ بنیاد پر مبارکباد پیش کی اور موجودہ حالات میں اصلاح معاشرہ کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی، ان کے بعد جلسہ کے مہمان خصوصی مولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی نائب صدر جمعیت علماء ارشد مدنی مرہٹواڑہ نے اصلاح معاشرہ کے عنوان سے پرمغز و تفصیلی خطاب کیا جس میں آپ نے اپنے ضلع جالنہ میں اصلاح معاشرہ مہم کی سرگرمیوں کو پیش کیا اور بتایا کہ یہ کرنا کیوں ضروری ہے، ورنہ دیگر صورت میں ہمارا معاشرہ بہت خطرناک و بھیانک مسائل سے دوچار ہوسکتا ہے، جمعیت علماء کی یہ مہم وقت کی ضرورت کی تکمیل ہے، 
       قاری عبد الرشید حمیدی صدر جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع پربھنی نے اپنی جامع تقریر میں مسلم معاشرے میں درآئی خرابیوں کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ نوجوانوں میں جو غیر اسلامی افکار و تصورات گھر کرگئی ہیں'اور ان منشیات کا عام استعمال کی وجہ سے بہت سے ناخوش گوار واقعات ہمارے درمیان پیش آرہے ہیں، ہماری بچیوں کو جلد رشتے نہ آنے کی وجہ سے ان کے غلط قدم اٹھانے کے خدشہ ہے، جہیز میں مطالبات کی لمبی فہرست کی وجہ سے بھی لڑکیاں غیروں کی جانب مائل ہورہی ہیں، اسی لئے جمعیت علماء ارشد مدنی نے اس کے لئے اہم پیش رفت کرتے ہوئے محلہ وار اصلاحی کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ لیا ہے، اور الحمدللہ اس میں کامیابی بھی حاصل ہورہی ہے، آپ نے اخیر میں یہاں نئی مسجد جو تعمیر ہورہی ہے اس کے لئے سب سے تعاون کی اپیل کی جس پر کافی تعاون حاصل ہوا، مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی نے اپنی صدارتی تقریر میں جمعیت علماء مرہٹواڑہ کی نگرانی میں جو پورے اضلاع میں اصلاح معاشرہ کا کام ہورہاہے اس کی کارگزاری سنائی اور انہوں نے کہا کہ جمعیت نے ہمیشہ درپیش مسائل میں ملت اسلامیہ کی بیش قیمت رہنمائی کی ہے آج جب اس دیش میں مسلمانوں کے بقاء و سلامتی کا اور ان کے دینی تشخص کا مسئلہ سامنے آگیا ہے ہمارے نوجوان اور ہماری بچیاں انہیں دینی رہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے بے راہ روی کا شکار ہورہی ہیں یہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہوکر ان کی اصلاحی رہنمائی کا بیڑہ اٹھائیں، اور یہ کہ یہاں پالم میں جو علماء کرام کی نگرانی میں یہ کام ہورہاہے وہ قابل تحسین ہے اور پالم کے لوگوں کا جمعیت علماء ہند اور اس کے کارکنان سے جومحبت، تعلق اور وارفتگی ہے اس کا ذکر کیا اللہ تعالیٰ یہ حب فی اللہ کے جذبہ کو دائم و قائم رکھے، آپ کی دعا پر یہ پروگرام ختم ہوا،          جلسہ میں علماء کرام اور مقامی سیاسی و سماجی افراد میں مولانا رفیق اشاعتی، شیخ غوث الدین، مولانا جمیل، مولانا صادق، حافظ نذیر گنگا کھیڑ، حافظ محمد فاروق، حافظ اسعد اللہ خان، ، ہدایت اللہ خان،  حافظ آصف صاحب حافظ مخدوم خان صاحب،  زبید اللہ خان صاحب، شیر خان پٹھان امیر جماعت ان کے علاوہ عوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت اورجلسہ کو کامیاب بنانے والوں میں حافظ عبد المقیت قریشی، شکور بھائی قریشی، مبین قریشی، بابا بھائی قریشی وغیرہ ہیں  حافظ آصف نے اس جلسہ کی نظامت کو بڑے سلیقے اور بہترین انداز میں انجام دیا،