Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 19, 2021

سکریٹری ‏صحت ‏تعلیم ‏اتر ‏پردیش ‏حکومت ‏نے ‏زیر ‏تعمیر ‏میڈیکل ‏کالج ‏کے ‏تعمیری ‏کاموں ‏کا ‏کیا ‏معائنہ۔

جون پور۔۔اترپردیش / صدائے وقت /19 فروری 2021۔++++++++++++++++++++++++++++++++++
سیکریٹری صحت تعلیم اتر پردیش حکومت،نوڈل افسر جونپور جی ایس پریدرشنی نے جمعہ کے روز صدیق پور میں زیر تعمیر میڈیکل کالج کے تعمیری کام کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران نوڈل افسر نے تعمیر میں سستی پر ناراضگی کا اظہا رکرتے ہوئے مزدوروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت پروجیکٹ مینیجر کو دیا۔انھوں نے کہا کہ پورے اسپتال کو تیار کرنے کیلئے بلڈنگ تعمیر کی پلاننگ تیار کریں اور اسی کے مطابق تیزی سے کام کرایا جائے۔نوڈل افسر نے اسپتال کی لکڑی کے ماڈل تیار کر افسران کو کام سمجھانے کی ہدایت دیا۔پروجیکٹ مینیجر پی این سنگھ نے بتایا کہ تعمیر میں ابھی80مزدور لگائے گئے ہیں،کتائی مل کی بلڈنگ منہدم کی جا چکی ہے جہاں جلد ہی تعمیری کام شروع کر دیا جائے گا۔معائنہ کے دوران سی ڈی ایم انوپم شکلا،اسسٹنٹ انجینئر محکمہ توانائی آر کے سنگھ سمیت دیگر افسران موجود رہے۔