Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 19, 2021

ضلع ‏مجسٹریٹ ‏کا ‏ایکزیکیٹیو ‏انجینیر ‏بجلی ‏سپلائی ‏دفتر ‏کا ‏معائنہ۔

جون پور ۔۔اتر پردیش ۔۔صدائے وقت ۔۔19 فروری 2021۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے جمعہ کے روز ایگزیکٹو انجینئر بجلی سپلائی دفتر کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران انھوں نے غیر حاضر ملازمین کی ایک روز کی تنخواہ روکنے کی ہدایت دیا۔
ضلع مجسٹریٹ نے دفتر میں معائنہ کے دوران ایگزیکٹیو افسر کو ہدایت دیا کہ بجلی کے بل سے متعلق تمام شکایات کو جلد ہی دور کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ڈیویزن کے ایگزیکٹو انجینئر دفتر میں ایک جگہ پر کاؤنٹر بنا کر صارفین بجلی کے غلط بل میں ترمیم کر ان کا بل جمع کرانا یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اجولا اسکیم کے تحت دیے گئے کنکشنوں میں سب سے زیادہ شکایتیں موصول ہو رہی ہے،جس پر ترجیحی توجہ کی ضرورت ہے۔ معائنہ کے دوران انھوں نے دفتر کو صاف رکھنے، ریکارڈ کو صحیح طریقے سے اور تمام عہدہ افسران / ملازمین کی ٹیبل پر نام لکھوانے کی ہدایت دی۔ دفتر میں اسکول کے بلوں کی فہرست تیار کی جارہی ہے،جس پر انھوں نے کہا کہ اسکولوں کی فہرست جو بیسک تعلیم افسر اور ضلع پنچایت کے ذریعہ جمع کرانے ہیں، ان کی الگ سے فہرست بنا کربی ایس اے اور ضلع پنچایت راج افسر کو دستیاب کرائیں تاکہ بجلی کا بل جمع ہوسکے۔معائنہ کے دوران انھوں نے حاضری رجسٹر کا معائنہ کیا جس میں ڈرافٹ مین بی پی سنگھ، چہارم کلاس ملازم انیتا دیوی، الکا دیوی، ڈویزنل اکاؤنٹنٹ سنجے شریواستو، ٹیکنیشن ونود کمار، اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ ششانک سریواستو، آفس اسسٹنٹ انل کمار سنگھ، پردیپ کمار سریواستو، اشونی کمار سریواستو، اندرجیت پال، نکھلیش کمار سنگھ اور سنتوش کمار سریواستو غیر حاضر پائے گئے۔ ضلع مجسٹریٹ نے تمام غیر حاضر ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ روکنے کی ہدایت دی۔