Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 4, 2021

جماعت علماء ‏ہند ‏کے ‏ زیر ‏ اہتمام ‏ اصلاحی ‏ مجلس ‏منعقد

رضا الٰہی کے لئے شریعت کے مطابق تمام کام عبادت:
مفتی محمد یوسف قاسمی
ممبئی 4/ فروری  /صدائے وقت. 
===============================
موجودہ دور میں ملت اسلامیہ ہندوستان ہی نہیں بلکہ ساری دنیا میں بڑی مشکلات سے گزر رہی ہے،لیکن یہ بھی ایک مسلم سچائی ہے جس کو قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے کہ:تم پر جو بھی مصیبت نازل ہوتی ہے وہ تمہارے اعمال کا بدلہ ہوتی ہے،جب کہ خدا تعالیٰ بہت زیادہ عفو و درگزر کردیتا ہے (سورۃ شوریٰ)ان خیالات کا اظہار مفتی محمدیوسف قاسمی خازن جمعیۃعلماء مہاراشٹر و مجاز بیعت مفتی احمد خانپوری دامت برکاتہم العالیہ نے میرج کی جامع مسجد میں بعد نماز فجرعلماء،ائمہ،حفاظ اور عمائدین شہر کی منعقدہ ایک اصلاحی مجلس میں کیا 
مفتی محمد یوسف قاسمی نے اپنے بیان میں فرمایا کہ ہماری سب سے بڑی ذمہ داری اپنے احوال کی اصلاح ہے،اگر ہم اللہ کی توفیق سے اپنی زندگی کو شریعت کے سانچے میں ڈھالنے میں کامیاب ہوگئے  تو ان شاء اللہ زندگی کی تمام مشکلات دور ہوجائیں گی اور رحمت خداوندی بھی اپنی آغوش میں لے کر تمام خطرات سے بے نیاز اور محفوظ کردے گی۔  
مفتی صاحب نے یہ بھی فرمایا کہ معاشرہ کی اصلاح کی فکر کے ساتھ اس کی ابتداء ہم اپنی ذات،اولاد اور فیملی ممبر سے کریں،جب ایک گھر دینی ماحول و مزاج والا ہوگا توگھر سے باہر دین کی دعوت دینا آسان ہوگا۔اور پھر گھر گھر کی اصلاح کے ساتھ معاشرہ کی اصلاح بہت آسان ہوگی۔پھر ہمیں اسلامی ماحول میں کام کا موقع میسر ہوگا،یاد رہے کہ اللہ کی رضا جوئی کے لئے شریعت کے مطابق تمام کام عبادت ہیں 
        اصلاح معاشرہ ہی کے ضمن میں آپ نے فرمایا کہ ہمیں اپنے رہن سہن،لین دین،خرید وفروخت اور تقریبات وغیرہ کو اسلامی انداز میں رکھنا چاہئے، دین و اسلام کی بنیادی تعلیم (جو فرضیت کے درجہ میں ہے) کا حاصل کرنا نہایت ضروری ہے،ہم بحیثیت مسلمان اللہ کی طرف سے فرض کی گئی عبادات کے ساتھ اپنے معاملات کو شریعت کے مطابق حل کریں۔ نیزمسلمانوں بالخصوص نوجوان نسل کو منہیات سے دور رہنے،کثرت سے توبہ و استغفار کرنے اور صبح و شام کے اذکار کی فضیلت کو بتاتے ہوئے پابندی کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ 
آخر میں مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا۔