Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 22, 2021

جونپور ‏کی ‏مختصر ‏خبریں۔

: جونپور ۔۔اتر پردیش /صدائے وقت/22وقت فروری 2021۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
۔۔شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے چھڈوا بھادی گاؤں میں پیر کی الصبح نیم کے درخت سے نوجوان کی مشتبہ حالت میں پھانسی پر لٹکتی ہوئی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دیے بغیر کی لاش کے آخری رسوم ادا کرنے چلے گئے جس کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق پیر کے روز مذکورہ گاؤں کے رہنے والے لوگ چہل قدمی کیلئے باہر نکلے تو راج بھر بستی کے قریب واقع نیم کے درخت سے نوجوان کی لٹکتی ہوئی لاش دیکھ شور مچانا شروع کیا۔شور سنتے ہی کثیر تعدادمیں مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور لاش کی شناخت برجیش راج بھر30ولد شیو کمار کے طور پر ہوئی۔اطلاع ملتے ہی متوفی کے اہل خانہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو نیچے اتار پولیس کو اطلاع دیے بغیر آخری رسوم ادا کرنے نکلے گئے۔مقامی لوگوں کے ذریعے اطلاع ملتے ہی پولیس شمشان گھاٹ پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے پیر کے روز اے آر ٹی او دفتر کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران انھوں نے وہاں سے لائسنس بنوانے والے لوگوں سے لائسنس بنوانے کیلئے پیسے دینے سے متعلق معلومات حاصل کیا۔ قطار میں لگے لوگوں کو بتایا گیا کہ لائسنس حاصل کرنے کے لئے  آن لائن عمل ہے، جس کی مقررہ فیس 350 روپیہ ہے،لیکن فارم بھرنے والے دکاندار 500 روپیہ لیتے ہیں جس پر کلکٹر نے آر آئی اشوک کمار سریواستو کو ہدایت کیا کہ جن دکانوں سے آن لائن درخواستیں کیا جا رہا ہے ان کی جانچ کر مقررہ فیس سے زیادہ رقم لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ضلع  مجسٹریٹ نے دفتر میں رجسٹریشن کے سرورروم، رجسٹریشن سیکشن، پرانی گاڑیوں کے رجسٹریشن روم کا معائنہ کیا اور ملازمین سے معلومات حاصل کی۔ انھوں نے اعلی سیکیورٹی نمبر پلیٹوں کی تنصیب کے بارے میں معلومات حاصل کی جس پر آر آئی نے بتایا کہ ہائی سیکیورٹی نمبر پلیٹ لگانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں حکومت کی منشا کے مطابق کام جاری ہے۔ معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ کو منگل پرجاپتی ولد للتا پرجاپتی ساکن رسید آبادنے شکایت کیا کہ اس کے لائسنس کیلئے دلالوں نے 3500روپیا وصول کیا ہے جس پر انھوں نے آر آئی کو دلال کی تلاش کر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دیا۔ معائنہ کے دوران انھوں نے حاضری رجسٹر کی جانچ کی، جس میں کلرک تارا سنگھ چوہان غیر حاضر پائے گئے۔ ضلع مجسٹریٹ نے کلرک کی ایک دن کی تنخواہ روکنے اور ان سے وضاحت طلب کرنے کی ہدایت دی۔انھوں نے عوام سے اپیل کیا کہ وہ براہ راست دفتر آئیں اور جو بھی مقرر رقم ہے،اسے ہی ادا کریں۔ دفتر میں کوئی بھی غیر قانونی طریقے سے روپیوں کی مانگ کرتا ہے تو اعلی افسران کو شکایت درج کرائیں۔
++++++++++++++++++++++++++++++++++
سکھی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے مشن شکتی کے تحت معاشی طور پر کمزور خواتین اور خواتین کو خود مختار کرنے کے لئے 15 روزہ بیوٹی پارلر تربیتی ورکشاپ کا افتتاح شہر کے اولند گنج میں کیا گیا۔
 تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے مہمان خصوصی نگر پالیکا کی چیرمین مایا ٹنڈن نے کہا کہ سکھی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذریعہ خواتین کی ترقی اور خود مختار کے لئے اس طرح کے تربیتی کیمپ کا انعقاد یقینی طور پر تربیت یافتہ افراد کے لئے کارگر ثابت ہوگی۔ انھوں نے خواتینوں کو تربیت سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ادارہ صدر پریتی گپتا نے ٹیوٹر ریکھا جیسوال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو خود کفیل بنانے کی اس مہم سے ضرورت مند لڑکیوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں مدد ملے گی اور ان کا اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر تلیکا سریواستو، سورنیما جیسوال، انجو پاٹھک، تسنیم زیدی، ارچنا سنگھ، پنکی جیسوال، چیتنا ساہو، وجئے لکشمی یادو، شلپی جیسوال، ببیتا جیسوال، اروشی سنگھ وغیرہ موجودرہی۔
++++++++++++++++++++++++++++++++++
شہر کے محلہ اجمیری میں مرحوم سید علی شبر کی رہائش گاہ پر ایک محفل مقاصدہ بعنوان آمد حضرت علیؓ کا انعقاد ہوا۔محفل کا آغاز حدیث کسہ سے عامر کجگاوی نے کیا۔
اس موقع پر مولانا سید محمد جعفر نے کہا کہ ماہ رجب بہت بابرکت اور فضیلت والا مہینا ہے۔اس ماہ میں کئی امام کی پیدائش ہوئی،خاص کر13رجب کو خلیفہ اسلام حضرت علیؓ کی پیدائش ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ حضرت علیؓ نے ہی اللہ کے رسولؐ کے اسلام کے پیغام کو دنیا کو دیا۔ان کے کنبہ نے ہی اسلام کو بچانے کیلئے بہت بڑی قربانی کربلا کے میدان میں دی اور ظالموں کے سامنے کبھی بھی سر نہیں جھکانے کی تعلیم اہل اسلام کو دے دیا۔بعد تقریر عباس احساس،حجاب امام پوری،تابش کاظمی،رویش جونپوری،علی عباس،مہدی زیدی،جرگام سیدن پوری،طالب،افروز،وسیم وغیرہ نے حضرت علیؓ کی شان میں قصیدے پیش کئے۔نظامت کے فرائض عباس کاظمی اور آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ سید محمد مصطفی نے کیا۔اس موقع پر علی مصطفی کیفی،قائم عابدی،مفتی وصی الحسن ایڈوکیٹ،مفتی شارب،مولانا طفیل عباس،محمد عباس،انوارالحسن،جرار خان،طاہر خان سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔