Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 28, 2021

جگدیش پور مہا پردھانی حلقہ میں پنچائتی الیکشن کی پولنگ 19 اپریل کو ‏. ‏

اعظم گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت /28مارچ 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++ 
 مؤرخہ 27 مارچ کو صوبائی الیکشن کمیشن کے ذریعہ ریاست میں پنچائتی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔
پروگرام کے مطابق جگدیش پور ضلع پنچایت ممبری  کا الیکشن 19 اپریل کو ہونا ہے۔ الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے بعد علاقے میں انتخابی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ جگدیش پور حلقہ میں آنے والے تمام گاؤں سے جس طرح مجھے تعاون کی یقین دہانی کی جارہی ہے،اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ علاقے کے لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں اور برادری، مذہب جیسی چیزوں سے اوپر اٹھ کر جگدیش پور حلقہ کی ترقی کے بارےمیں سنجیدہ ہیں۔آپ سب سے میرا رشتہ برسوں پرانا ہے۔خوشی غم کے ہرموقع پر میں آپ کے ساتھ رہا ہوں اور ہمیشہ آپ کی خدمت کے لیے حاضر رہا ہوں۔ 2021 کے پنچایتی الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے ۔ آپ کے حلقہ سے مہا پردھانی کے لئے میں ایک امیدوار کے طور سامنے آرہا ہوں تاکہ زیادہ اچھے انداز میں آپ کی خدمت کرسکوں۔19 اپریل کو آپ کا ووٹ علاقے کی ترقی کے بارےمیں ایک اہم فیصلہ ثابت ہوگا۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں میرا مقصد صرف آپ کی خدمت اور علاقہ کی ترقی ہے۔
آپ کے ووٹ،سپورٹ اور دعاؤں کا طلبگار،آپ کا بھائی
          شمیم احمد (کرولی)
(مہا پردھانی کے عہدے کا امیدوار)