Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 22, 2021

ٹریفک ‏ قوانین ‏میں ‏ سختی ‏. ‏. ‏ لا ‏ پرواہی ‏ کرنے ‏ پر ‏ دینا ‏پڑ ‏ سکتا ‏ ہے ‏ بھاری ‏ جرمانہ ‏. ‏


گاڑی چلاتے وقت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اب آپ کافی مہنگی پڑسکتی ہے ۔ آپ کو ایک سال کی جیل ہوسکتی ہے اور اس کے ساتھ ہی 10 ہزار روپے کا بھاری جرمانہ بھی دینا پڑسکتا ہے ۔
نئی دہلی /صدائے وقت / 22 مارچ 2021.
+++++++++++++++++++++++++++++
ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کرنے والوں کیلئے بہت بڑی خبر ہے ۔ گاڑی چلاتے وقت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اب آپ کافی مہنگی پڑسکتی ہے ۔ آپ کو ایک سال کی جیل ہوسکتی ہے اور اس کے ساتھ ہی 10 ہزار روپے کا بھاری جرمانہ بھی دینا پڑسکتا ہے ۔ اس سلسلہ میں وزارت برائے روڈ ٹرانسپورٹ نے وارننگ جاری کرتے ہوئے ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔
وزارت نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات پر ریسنگ اور تیز رفتار سے کار چلاتے ہوئے پکڑے جانے پر پہلی مرتبہ میں پانچ روپے کا چالان اور تین مہینے کی جیل کی سزا ہوسکتی ہے اور اگر اس کے بعد بھی قانون کی خلاف ورزی کرتے پکڑے جانے پر دس ہزار روپے اور ایک سال کی جیل کی سزا ہوسکتی ہے ۔
علاوہ ازیں موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 185 کے مطابق اگر آپ کار میں شراب پیتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں تو ایسا کرنے پر آپ کو پہلی مرتبہ میں دس ہزار روپے یا چھ مہینے کی جیل ہوسکتی ہے اور پھر دوبارہ ایسی غلطی کرتے ہوئے پکڑے جانے پر دو سال کی جیل اور پندرہ ہزار روپے کا جرمانہ دینا پڑسکتا ہے ۔
ڈرائیونگ سے متعلق دستاویز کی سافٹ کاپی
نئے ٹریفک رولس کے تحت گاڑی ڈرائیور کو اپنے سبھی دستاویز کو موبائل پر اسٹور کرنا ہوگا ۔ اس سے انہیں کسی بھی دستاویز کو اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت نہی ہوگی ۔ اگر ٹریفک پولیس ڈرائیونک لائسینس یا پھر دیگر دستاویر مانگتی ہے تو ڈرائیور سافٹ کاپی دکھا سکتا ہے ۔
نئے قانون کے تحت ڈرائیونگ لائسینس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا جائے گا ۔ سڑک پر تیز رفتار سے گاڑی چلانے پر ایک ہزار سے دو ہزار تک جرمانہ لگے گا ۔ قانون کے مطابق اگر کوئی نابالغ گاڑی چلاتا ہوا پکڑا گیا تو اس کو 25 ہزار روپے کا جرمانہ بھرنا ہوگا اور اس کی گاڑی کا رجسٹریشن بھی رد کردیا جائے گا اور نابالغ کا ڈرائیونگ لائسینس 25 سال کی عمر تک نہیں بن پائے گا ۔
نئے ٹریفک رولس کے تحب اب ڈرائیونگ کرتے وقت موبائل پر بات کرنے والوں ، ٹریفک جمپ کرنے والوں ، غلط سمت میں ڈرائیونگ کرنے والوں ، خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں اور بلا وجہ ٹریفک جام کرنے والوں کو بھی بھاری جرمانہ دینا ہوگا ۔