Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 28, 2021

راشٹریہ ‏ علماء ‏ کونسل ‏کو ‏ ووٹ ‏دینے ‏کی ‏ اپیل ‏. ‏. ‏. ‏. ‏. ‏. ‏

 راشٹریہ علماء کونسل کو ووٹ دیں!
مفتی ابو حذیفہ قاسمی 
سرائے میر.. اعظم گڑھ /صدائے وقت /عبد الرحیم صدیقی / 28مارچ 2021 
+++++++++++++++++++++++++++++
ریاست اترپردیش میں پنچایتی انتخابات کا بگل بج چکا ہے،ہر پارٹیاں جوڑ توڑ کی سیاست میں لگ چکی ہیں ،کچھ لوگوں نے نام نہاد مشترکہ پلیٹ فارم تیار کیا ہے جو درحقیقت چند گمنام چہروں کو لاکر ملت کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، ایسے حالات میں ملک کی مشہور سیاسی جماعت "راشٹریہ علماء کونسل" اپنے پورے دم خم کے ساتھ میدان میں اتر چکی ہے، جس کی وجہ سے دیگر پارٹیوں میں ہلچل مچ چکی ہے، ابھی حال ہی میں ایک صاحب نے راشٹریہ علماء کونسل کے جنادھار ختم ہونے کی بات کہی تھی، الحمدللہ اس کے بعد ہی سے پارٹی کے مسلسل اور کڑے سنگھرش کو دیکھتے ہوئے ہر مذھب ،ہر ذات، ہر طبقے،ہر سماج اور دیگر پارٹیوں کو چھوڑ کر ہزاروں کی تعداد میں لوگ پارٹی سے منسلک ہورہے ہیں،یہاں تک کہ پرانے ساتھی بھی گھر واپسی کررہے ہیں جو کسی غلط فہمی کی وجہ وقتی طور پر کنارہ کشی اختیار کر چکے تھے ، کیونکہ راشٹریہ علماء کونسل تمام طبقات کو انصاف کے ساتھ نمائندگی دیتی ہے، یہاں ہٹلر شاہی فرمان جاری نہیں کیا جاتا، ہر ایک کی رائے کا احترام ہی اس پارٹی کا لازمی عنصر ہے، یہاں ذات پات کی بنیاد پر تفریق نہیں کی جاتی،مذہب و مسلک کی وجہ سے تعصب نہیں کیا جاتا، یہاں ہندو مسلم کی سیاست نہیں کی جاتی، "چند منٹ کے لئے پولیس ہٹالو" والی پراگندہ ذہنیت کو پنپنے نہیں دیا جاتا۔
اتحاد کی کوشش کرنا ہمارا خاصہ ہے ،صرف کسی پارٹی کا نام اتحاد رکھ لینے سے اتحاد نہیں ہوا کرتا ،عملی اقدام ضروری ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ راشٹریہ علماء کونسل سے ہر طبقہ جوق در جوق  منسلک ہورہا ہے جو اس کی کامیابی کی روشن دلیل ہے ،ایک دہائی قبل جس شجر کی آبیاری قائد ملت حضرت مولانا عامر رشادی مدنی صاحب نے کی تھی ،الحمدللہ آج وہ ایک تناور درخت بن چکاہے جس کی جڑیں ملک کی تقریبا پندرہ ریاستوں تک پھیل چکی ہیں ۔

اس کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے جس کو لفظوں میں سمیٹا نہیں جاسکتا، اس لئے اب وقت آچکا ہے پنچایتی انتخابات میں پوری ریاست میں راشٹریہ علماء کونسل کا پرچم لہرا دیں ،اس کے لئے ہمیں اپنے اوقات اور وسائل کی بے پناہ قربانی دینی ہوگی تبھی ہم منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہیں،بغیر سنگھرش کے کوئی بھی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی ،الحمدللہ ہمارے لئے وقت بھی کافی سازگار ہے وہ اس لئے کہ عین الیکشن کے وقت جو درباری علماء نظر آتے تھے اور فرقہ پرست طاقتوں کو ناکام بنانے کا اعلان کرتے تھے، اب وہ کافی دنوں سے معتکف ہوچکے ہیں،دعا کریں کہ وہ اعتکاف ہی میں رہیں تاکہ ہمارے لئے دعائیں کرتے رہیں۔

ادھر چند دنوں سے میں تجزیہ کررہا ہوں تو یہ بات نکل کر سامنے آرہی ہے کہ لوگ پھر راشٹریہ علماء کونسل کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں، میں اللہ کی ذات سے پر امید ہوں کہ آنے والے ضلع پنچایت انتخاب میں راشٹریہ علماء کونسل ایک نئی تاریخ رقم کرے گی، الحمدللہ مختلف اضلاع میں جو سرگرمی راشٹریہ علماء کونسل دکھا رہی ہے وہ قابل دید ہے، اس لئے اب وقت آچکا ہے اپنے حقوق کی دستیابی کے لئے راشٹریہ علماء کونسل کے ساتھ کھڑے ہوں اور ایک نئی صبح کا آغاز کریں ۔

مفتی ابو حذیفہ قاسمی 

خادم راشٹریہ علماء کونسل

قاسمی دواخانہ سرائے میر اعظم گڑھ